ریاستوں میں تہوار کے موسم اور اسمبلی انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آ رہے ہیں۔ اتنی مہنگی پیاز نے حکومت کو پریشان کر دیا ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت نے اپنے بفر سٹاک سے پیاز بیچ کر قیمتوں کو کنٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں حکومت نے پیاز کی برآمد پر ڈیوٹی ہٹا دی تھی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق صارفین کے امور کے اہلکار نے کہا کہ مرکزی حکومت دہلی اور دیگر بڑے شہروں کے ہول سیل بازاروں میں اپنے بفر اسٹاک سے پیاز فروخت کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ملک بھر کی ریٹیل مارکیٹوں میں سبسڈی والے نرخوں پر پیاز فروخت کرے گی تاکہ عام لوگوں کو مہنگی پیاز سے راحت مل سکے۔ مرکزی حکومت ملک بھر میں پیاز 35 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ خاص طور پر ان شہروں میں زیادہ پیاز فروخت ہوں گی جہاں قیمتیں زیادہ بڑھی ہیں۔
Published: undefined
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 22 ستمبر کو دہلی میں پیاز کی خوردہ قیمت 55 روپے فی کلوگرام تھی، جو ایک سال پہلے اسی عرصے میں 38 روپے فی کلو تھی۔ تاہم کئی مقامات پر خوردہ بازار میں پیاز 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ممبئی میں قیمت 58 روپے فی کلو اور چنئی میں 60 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
حکومت دہلی اور دیگر ریاستی دارالحکومتوں میں موبائل وین، این سی سی ایف اور نیفڈ کی دکانوں کے ذریعہ 5 ستمبر سے 35 روپے فی کلو کے حساب سے پیاز فروخت کر رہی ہے۔سرکاری عہدیدار نے کہا کہ خریف پیاز کی فصل سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بوائی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined