نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور اسی عرصے میں دیگر ریاستوں اور خطوں میں کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے۔
Published: undefined
خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.79 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 830 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4,46,65,643 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے پانچ مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 5,30,528 تک پہنچ گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں کورونا کے 16 معاملوں کی کمی کے بعد ایکٹو کیسز 2457 رہ گئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,50,183 ہو گئی ہے اور اس دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کی تعداد 71,430 پر برقرار ہیں جبکہ کرناٹک میں کووڈ 19 انفیکشن کے 15 کیسوں میں اضافے سے کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 1,858 ہو گئی ہے اور اب تک 40,28,113 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں اور اس عرصے میں ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 40,301 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں کووڈ-19 انفیکشن کے 55 کیسز کم ہو کر 1,169 رہ گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,84,581 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں اس وبا سے دو مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 1,48,400 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں میزورم میں 17 ایکٹو کیسز بڑھ کر 48 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2,38,135 ہو گئی ہے اور ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 726 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز