قومی خبریں

جھارکھنڈ انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے مشیر کے گھر سمیت 9 مقامات پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

جھارکھنڈ میں انتخابات سے قبل سی ایم ہیمنت سورین کے مشیر سمیت متعدد مقامات پر انکم ٹیکس کا چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس کارروائی میں 9 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جس میں ٹیکس بدعنوانی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین / آئی اے این&nbsp; ایس</p></div>

ہیمنت سورین / آئی اے این  ایس

 
IANS

رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سے قبل رانچی اور جمشیدپور سمیت مختلف مقامات پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے مشیر اور ذاتی سیکرٹری سمیت 9 مقامات پر انکم ٹیکس کا چھاپہ مارا گیا ہے۔ یہ چھاپہ رانچی کے مختلف علاقوں میں جاری ہے اور اس کارروائی کو انتخابات سے پہلے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری سنیل سریواستو کے گھر اور اس سے منسلک افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رانچی کے اشوک نگر علاقے میں واقع ان کی رہائش پر انکم ٹیکس ٹیم چھاپہ مار رہی ہے، جس میں سیکیورٹی اہلکار ان کے گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ جمشیدپور میں بھی متعدد جگہوں پر ایک ساتھ چھاپے مارے گئے ہیں۔

Published: undefined

ان چھاپوں کی وجوہات میں مبینہ ٹیکس بے ضابطگیاں اور مالی بدعنوانی شامل ہیں، اور ان چھاپوں میں ٹیکس گڑبڑیوں کی تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔ اس سے قبل بھی جھارکھنڈ میں سی بی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے قریبی پونکج مشرا کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے تھے، جس میں غیر قانونی کان کنی سے متعلق کارروائی میں لاکھوں روپے، سونا، چاندی اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ موجودہ انکم ٹیکس کی کارروائی کو انتخابات سے قبل دوسری بڑی چھاپہ ماری سمجھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined