لکھنؤ: محکمہ انکم ٹیکس نے سماج وادی پارٹی لیڈر محمد اعظم خان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہوں نے تقریباً 60 گھنٹے تک کارروائی انجام دی گئی۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد گزشتہ تمام انکم ٹیکس افسران اور سیکورٹی اہلکار اعظم خان کے گھر سے نکل گئے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اس پر ردعمل ظاہر کر کے کہا ہے کہ یہ حکومت کے ظلم کی داستان ہے اور تخت کے الٹ جانے میں وقت نہیں لگتا!
Published: undefined
اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’’آج تین دن گزرنے کے بعد اعظم خان صاحب پر چھاپے ختم ہوئے۔ اسے ظلم کی ایک اور داستان کہہ سکتے ہیں! عوام سمجھ رہے ہیں کہ جو کچھ ان کے ساتھ ہو رہا ہے وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
اکھلیش نے مزید لکھا ’’جو حکمران یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ جبر سے جیتیں گے انہیں یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ ہندوستان ایک منفرد ملک ہے جو دشمن کے ساتھ بھی ناانصافی برداشت نہیں کرتا اور وقت آنے پر ہی سچ کا ہی ساتھ دیتا ہے۔ ہر مذہب سے اوپر اٹھ کر سچے دل والوں کی اتحاد اور امن کی طاقت ہی آخرکار فتح یاب ہوتی رہی ہے اور آئندہ بھی فتح یاب ہوتی رہے گی۔ وقت نہیں لگتا وقت کے بدل جانے میں، تخت کے پلٹ جانے میں!‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ گزشتہ روز اعظم خان کے گھر سے محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ مکمل کرنے کے بعد افسران اور سیکورٹی اہلکار وہاں سے روانہ ہو گئے۔ تقریباً 60 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں محکمہ انکم ٹیکس نے اعظم خان اور ان کے خاندان سے محمد علی جوہر ٹرسٹ سے متعلق لین دین کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ان کی جائیدادوں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی گئیں۔ اس دوران اعظم خان کی اہلیہ اور ان کے بیٹوں سے بھی محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے پوچھ گچھ کی۔ اس انکوائری میں محکمہ انکم ٹیکس کو کیا ملا، اس سوال کے جواب میں ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مکمل معلومات ہیڈ کوارٹر سے دی جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined