قومی خبریں

دِہاڑی مزدور کو انکم ٹیکس محکمہ نے بھیجا 70 لاکھ روپے کا نوٹس، تحریری شکایت کے بعد پولیس تفتیش شروع

دِہاڑی مزدور سنیل کمار کا کہنا ہے کہ وہ بے حد غریب ہے اور اس کے نام پر کوئی بھی فرم نہیں ہے، کسی نے اس کے پین کارڈ کا غلط استعمال کیا ہے۔

انکم ٹیکس / یو این آئی
انکم ٹیکس / یو این آئی 

ایک دِہاڑی مزدور کو انکم ٹیکس محکمہ نے 70 لاکھ روپے کا نوٹس بھیج دیا ہے جسے دیکھ کر وہ حیران و پریشان ہو گیا۔ واقعہ اتراکھنڈ واقع روڑکی کا ہے جہاں سنیل کمار نامی دِہاڑی مزدور کے نام انکم ٹیکس محکمہ نے نوٹس جاری کیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سنیل کمار کے نام پر دہلی میں ایک فرم چلائی جا رہی ہے جس میں کچھ کمپنیوں کے ساتھ لاکھوں روپے کا لین دین ہو رہا ہے۔ انکم ٹیکس جمع نہ کرانے پر یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ حالانکہ متاثرہ سنیل کمار کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی فرم یا کمپنی کا مالک نہیں ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 لاکھ روپے کا نوٹس موصول ہونے کے بعد گنگ نہر کوتوالی علاقہ کے کرشنا نگر، گلی نمبر 21 باشندہ سنیل کمار نے پولیس میں تحریری شکایت دے دی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔ سنیل کمار کا کہنا ہے کہ وہ مزدوری کر کے بڑی مشکل سے اپنے کنبہ کی پرورش کرتا ہے۔

Published: undefined

سنیل کمار کو اتر پردیش کے شاملی واقع انکم ٹیکس محکمہ نے 70 لاکھ روپے ادا کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس ملنے کے بعد سے ہی سنیل کافی پریشان ہیں۔ انکم ٹیکس وکیل وکاس کمار سینی کے ذریعہ سے سنیل نے انکم ٹیکس محکمہ شاملی کے انکم ٹیکس افسر ابھشیک کمار جین سے رابطہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے نام پر میسرس ایس جی این براس، دہلی نام سے ایک فرم رجسٹرڈ ہے۔ اس میں سنیل کا پین کارڈ استعمال کیا گیا ہے۔ اسی کے نام پر جی ایس ٹی نمبر بھی لیا گیا ہے۔ اس کی فرم کا دیگر فرم کے ساتھ لاکھوں روپے کا لین دین ہے۔

Published: undefined

اس پورے معاملے میں سنیل کمار کا کہنا ہے کہ وہ بے حد غریب ہے اور اس کے نام پر کوئی بھی فرم نہیں ہے۔ کسی نے اس کے پین کارڈ کا غلط استعمال کیا ہے۔ متاثرہ نے اس تعلق سے تحریری شکایت گنگ نہر کوتوالی پولیس کو دی ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined