انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بدعنوانی کے خلاف جاری اپنی مہم کے دوران ایک بار پھر بہار میں سخت قدم اٹھایا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ دی گئی اطلاع کے مطابق انکم ٹیکس محکمہ کی 25 رکنی ٹیم نے بہار کے وزیر صنعت سمیر کمار مہاسیٹھ کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر صنعت کی رہائش اور دفتر سمیت کچھ دیگر مقامات پر انکم ٹیکس افسران کچھ اہم تفصیلات حاصل کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سمیر کمار مہاسیٹھ آر جے ڈی کوٹہ سے مہاگٹھ بندھن حکومت میں وزیر صنعت بنائے گئے ہیں۔ سمیر مہاسیٹھ مدھوبنی سے دوسری بار رکن اسمبلی بنے ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ بہار حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ ان کی رہائش، دفتر اور دیگر ٹھکانوں پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی چھاپہ ماری سے ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے حوالے سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ ساکار بلڈر کی تلاش میں ہے۔ اس گروپ کے پروموٹر اور سرکردہ افسران کے بارے میں پتہ کیا جا رہا ہے۔ پٹنہ اور کچھ دیگر مقامات پر انکم ٹیکس کی جو چھاپہ ماری ہوئی ہے، اس کا مقصد ساکار کے افسران تک پہنچنا ہی ہے۔ دراصل ساکار گروپ کے پروموٹر بہار حکومت کے ایک وزیر کے رشتہ دار ہیں۔
Published: undefined
بہرحال، جہاں تک وزیر صنعت سمیر مہاسیٹھ کی سیاسی زندگی کا سوال ہے، 1977 سے وہ سیاست میں سرگرم ہیں اور 2003 سے 2009 تک بہار اسمبلی کونسل کے رکن بھی رہے ہیں۔ 1998 میں سمیر مہاسیٹھ نے آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ 2008 میں وہ اطفال مزدور کمیشن کے رکن رہے اور پھر 2013 میں سوشل اولمپک بہار کے سربراہ رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز