قومی خبریں

چین کی فرضی کمپنیوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

چین کے کچھ لوگوں، ان کے ہندوستانی معاونین اور کچھ بینک ملازمین فرضی کمپنیوں کے نام پر حوالہ کے ذریعہ لین دین کررہے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

محکمہ انکم ٹیکس نے چین کے کچھ لوگوں اور ان کے ہندوستانی معاونین کے منی لانڈرنگ میں شامل ہونے کے پیش نظر راجدھانی دہلی، گورو گرام اور فرید آباد میں کئی مقامات پر چھاپے مارکر غیر قانونی طریقے سے ایک ہزار کروڑ روپے کے لین دین کے معاملے کا انکشاف کیا ہے۔

Published: 12 Aug 2020, 6:11 AM IST

محکمے نے آج دیر شب یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ چین کے کچھ لوگوں، ان کے ہندوستانی معاونین اور کچھ بینک ملازمین کے یہاں چھاپہ مارا ہے۔ اس سلسلے میں اطلاع ملی تھی کہ یہ لوگ فرضی کمپنیوں کے نام پر حوالہ کے ذریعہ لین دین کررہے ہیں۔

Published: 12 Aug 2020, 6:11 AM IST

تلاشی کے دوران یہ پتہ چلا کہ چین کے لوگوں کے ذریعہ فرضی کمپنیوں کے نام پر 40 سے زیادہ کھاتے کھولے گئے اور 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کے لین دین کئے گئے۔ چین کی ایک کمپنی کی معاون یونٹ اور اس سے وابستہ لوگوں نے ہندوستان میں ریٹیل شو روم کھولنے کے نام پر فرضی کمپنیوں سے 100 کروڑ بوگس ایڈوانس بھی لیا۔

Published: 12 Aug 2020, 6:11 AM IST

حوالہ لین دین اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں بینک ملازمین اور سی اے کے شامل ہونے کا بھی پتہ چلا ہے۔ اس کی ابھی جانچ جاری ہے۔واضح رہے منی لانڈرنگ ایک سنگین جرم ۔ چین نے مبینہ طور پر ہمارے ملک میں نہ صرف در اندازی کی کوشش کی ہے بلکہ ہمارے فوجیوں کو بھی شہید کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں چین کے خلاف زبردست ناراضگی ہے اور اب یہ منی لانڈرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے اس نارضگی میں اضافہ کر دیا ہے۔

Published: 12 Aug 2020, 6:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Aug 2020, 6:11 AM IST