قومی خبریں

محکمہ انکم ٹیکس 16 گھنٹوں کے چھاپوں میں 17 ہزار روپے ہی برآمد کر سکا، سماجوادی لیڈر راجیو رائے کا طنز

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی سکریٹری اور ترجمان راجیو رائے نے اتوار کو کہا کہ کل سے ان کی رہائش گاہ پر 16 گھنٹے تک انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپوں میں 17 ہزار روپے ملے ہیں

سماجوادی پارٹی کے لیڈر راجے رائے کی مؤ واقع رہائش کے باہر کھڑی محکمہ انکم ٹیکس کی گاڑی / تصویر آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی کے لیڈر راجے رائے کی مؤ واقع رہائش کے باہر کھڑی محکمہ انکم ٹیکس کی گاڑی / تصویر آئی اے این ایس 

مؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی سکریٹری اور ترجمان راجیو رائے نے اتوار کو کہا کہ کل سے ان کی رہائش گاہ پر 16 گھنٹے تک انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپوں میں 17 ہزار روپے ملے ہیں۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے اس چھاپے کو سیاسی طور پر محرک قرار دیتے ہوئے مسٹر رائے نے حکومت کو نصیحت کی کہ ’’جن کے گھر شیشے کے ہوتے ہیں وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہ پھینکتے‘‘۔

Published: undefined

واضح رہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ہفتہ کی صبح مؤ اور لکھنؤ اور دیگر شہروں میں واقع راجیو رائے سمیت کچھ دیگر ایس پی لیڈروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ راجیو رائے نے کہا کہ محکمہ کی ٹیم تقریباً 16 گھنٹے تک تحقیقات کرتی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم مؤ میں ان کی عارضی رہائش گاہ سے پرنٹر اور کچھ دیگر اہم دستاویزات اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ اس دوران محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

چھاپے کے بعد راجیو رائے نے دعویٰ کیا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے ان کے پاس سے 17000 روپے نقد اور کچھ کاغذات برآمد کیے ہیں۔ راجیو رائے نے اسے حکومت کی طرف سے سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ انتخابات میں اپنی شکست کو دیکھ کر بوکھلاہٹ میں ایسا کر وا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined