قومی خبریں

محکمہ انکم ٹیکس کی مایاوتی کے بھائی پر کارروائی، 400 کروڑ کی ملکیت ضبط

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر کمپنی بنا کر بے نامی ملکیت پر قبضہ کرنے والے آنند محکمہ انکم ٹیکس کے نشانے پر تو تھے ہی اب انفورسمنٹ ڈائریکٹیوریٹ بھی آنند کمار کی مملکیت کے بارے میں جانچ کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: محکمہ انکم ٹیکس نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی کے بھائی کی 400 کروڑ سے زیادہ کی مبینہ بے نامی ملکیت ضبط کی ہے۔

Published: undefined

باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ضبط کی گئی مبینہ ملکیت بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے بھائی آنند کمار اور ان کی بیوی وچترا لتا کی ہے۔ ملحوظ رہے کہ حال ہی میں آنند کمار کو بی ایس پی کا نائب صدر دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔ زمین کو ضبط کرنے کا فیصلہ دو دن قبل کیا گیا تھا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر کمپنی بنا کر بے نامی ملکیت پر قبضہ کرنے والے آنند محکمہ انکم ٹیکس کے نشانے پر تھے۔ اب انفورسمنٹ ڈائریکٹیوریٹ بھی آنند کمار کی مملکیت کے بارے میں جانچ کر رہی تھی۔

Published: undefined

گذشتہ سال دہلی کے کاروباری ایس کے جین کی بھی سی بی آئی نے بے نامی ملکیت کے معاملے میں جانچ کی تھی ۔ جین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے آنند کمار کی بے نامی ملکیت پر قبضے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق آنند کمار نے سال 2007 تا 2012 کے درمیان بے نامی ملکیت بنائی تھی۔ یہ وہی دور ہے جب مایاوتی ریاست کی وزیر اعلی تھیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2007 سے 2012 کے درمیان آنند کمار کی نیٹورتھ 7.5 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 1316 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined