کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے آج معیشت کو لے کر پی ایم مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ملک کے بہت بڑے ماہر معیشت جن کا نام ملک ہی نہیں، دنیا بھر میں لیا جاتا ہے، وہ نریندر مودی جی ہیں۔ کیونکہ معیشت سے لے کر، ایسٹرونومی سے لے کر، ہندی سے لے کر، فرنچ زبان سے لے کر جتنا بھی دنیا کا علم ہے وہ ایک شخص میں ہے۔ تو انھوں نے اپنی معیشت کا علم 25 دسمبر کو اپنے ’من کی بات‘ میں بتایا کہ 2022 ایک حیرت انگیز سال تھا۔ اور بولا کہ معاشی نظام کو لے کر 2022 حیرت انگیز سال تھا۔
Published: undefined
گورو ولبھ نے آگے کہا کہ فی کس انکم میں دنیا کے 197 مماکل میں ہماری پوزیشن 142ویں ہے۔ اور فی کس جی ڈی پی کا فرق دیکھیے، دنیا کی جہاں سب سے زیادہ فی کس جی ڈی پی ہے۔ اس سے ہماری فی کس جی ڈی پی 60 گنا کم ہے۔ اور یہاں پر وزیر اعظم جی کہہ رہے ہیں کہ جہاں تک ہندوستانی معیشت کا سوال ہے تو شاندار سال رہا۔
Published: undefined
گورو ولبھ نے کہا کہ پوری ذمہ داری سے بول رہا ہوں کہ ایشیا کا جو باسکیٹ ہے، ایشیا کے باسکیٹ کے اندر ہندوستان کا روپیہ 2022 میں سب سے خراب پرفارمنگ کرنسی رہا ہے اور آپ کو جان کر تعجب ہوگا کہ ایک سال میں 2022 میں روپیہ کا ڈپریسیشن 10 فیصد سے زیادہ ہوا ہے۔ ایک سال میں روپے کی قیمت 10 فیصد سے زیادہ کم ہو گئی۔ وزیر اعظم جی کہہ رہے ہیں وَنڈر فل ایئر۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان نے کہا کہ سال میں 5 بار ایک ریکارڈ بنایا۔ ایک سال میں 5 بار دودھ کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ریکارڈ میں نے تو نہیں دیکھا تھا۔ اور نئے سال سے پہلے ہم ایک دوسرے کو تحفہ دیتے ہیں۔ مودی جی کا آج ایک تحفہ آج ہم سب کو ملا۔ دو روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت آج سے بڑھ گئے ہیں۔ مودی جی کا یہ آخری تحفہ ہے اس سال کا۔ مہنگائی لگاتار 6 فیصد سے زیادہ رہا۔ جو موجودہ مالی سال ہے، اس میں 6.7 فیصد مہنگائی رہنے کی پیشین گوئی ریزرو بینک آف انڈیا کر رہا ہے اور مودی جی کہہ رہے ہیں کہ یہ وَنڈرفل سال تھا۔ ٹریڈ ڈیفیسٹ اور ایکسپورٹ ہندوستان کے لگاتار گھٹ رہے ہیں۔ ایکسپورٹ ہمارا لگاتار گھٹ رہا ہے۔ ٹریڈ ڈیفیسٹ بڑھتا جا رہا ہے۔ مودی جی کہہ رہے ہیں کہ 2022 بہتر سال رہا۔
Published: undefined
آخر میں گورو ولبھ نے کہا کہ مجھے یہ بتائیے مودی جی کہ جو میں نے ایک ایک پوائنٹ کا نمبر دیا ہے۔ جہاں تک ایشیائی باسکیٹ کا تعلق ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمارا 2022 وَنڈرفل رہا۔ بتائیے اگر یہ وَنڈرفل ہے مودی جی، تو حکم کیجیے کہ کہاں کھڑے ہو کر تالیاں بجانی ہے اور ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر تالی بجانی ہے یا دونوں ٹانگوں پر کھڑے ہو کر تالی بجانی ہے۔ تھالی بجانی ہے، بالکنی میں جائیں کہ چھت پر جائیں۔ کہاں کھڑے ہو کر آپ کو مبارکباد دیں، اس وَنڈر فل ایئر کے لیے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز