بلاسپور: صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ تعلیم میں اخلاقی اقدار کو شامل کرنا ضروری ہے۔ اخلاقی اقدار کے بغیر تعلیم سماج کے لئے فائدہ مند نہیں ہوسکتا ہے۔ صدررام ناتھ کووند نے آج یہاں گرو گھاسی داس سینٹرل یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کا اہم مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا ہی نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بننا بھی ہے۔ اچھا انسان اگر ڈاکٹر بنے گا تو اچھا ڈاکٹر ہوگا، اگر انجینئر بنے گا تو اچھا انجینئر ہوگا۔ صدررام ناتھ کوند نے یہ بھی کہا ہے کہ اچھا انسان سماجی زندگی میں بھی اپنی بہترین خدمات دیتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ طالب علموں کو ایمانداری، ڈسپلن، رواداری، قانون کی پاسداری جیسے زندگی کے اہم اقدار کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی تحریک دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا میں ہندوستان کی پہچان ایک جدید و ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہورہی ہے۔ نوجوانوں کی توانائی کی بل پر ہی ہم آج دنیا میں دوسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ، ایکو سسٹم تیار کرسکے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے لے کر خلائی سائنس تک کے شعبہ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
گرو گھاسی داس کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گرو جی نے اسی نظریہ پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں ہم آہنگی اور حق کی راہ پر چلنے کا پیغام دیا ہے۔ گرو گھاسی داس جی کہتےتھے کہ حق کی خدمت ہی انسان کی رحم دلی ، شعور ، محبت اور تحمل کی علامت ہے۔ اسی لئے لوگوں کو بہترین کردار کی تخلیق کے لئے تمام مذاہب کی اچھی چیزوں اور نظریات پر عمل کرنا چاہیے۔
Published: undefined
صدر نے چھتیس گڑھ کے اپنے گزشتہ دورے کاذکر کرتے ہوئے نکسلی تشدد سے متاثر بچوں کی تعلیم کے لئے دنتے واڑہ میں قائم آستھا گروکل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ نکسل ازم کے نظریہ سے متاثر ہوکر کچھ لوگوں کے ذریعہ کیے جانے والے تشدد سے متاثر اہل خانہ کو تعلیم کی روشنی کے سہارے ہی آگے بڑھنے کا موقع ملا اور تعلیم سے ہی نکسل ازم کے غلط اثرات کو چھتیس گڑھ اور ملک کے دیگر حصوں سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے نکسل ازم کے خاتمے کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ کی جارہی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز