مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کی میٹنگ کے دوران چوروں کے ذریعہ ہاتھ صاف کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں چوروں نے خوب ہاتھ کی صفائی دکھائی اور کسی کی جیب کاٹی تو کسی کا آئی فون تک غائب کر دیا۔ یہ معاملہ مہاراشٹر کے اکولا ضلع کا ہے۔ دراصل گزشتہ مہینہ 31 جولائی کو منسے کارکنوں نے این سی پی کے ایم ایل سی مٹکری کی گاڑی پر توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس دوران ایم این ایس کے ودیارتھی اگھاڑی کے ضلع نائب صدر جئے مالوکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی۔ اسی سلسلے میں راج ٹھاکرے جئے کے کنبہ سے ملاقات کرنے اکولا پہنچے تھے۔
Published: undefined
جئے مالوکار کے کنبہ سے ملاقات کرنے کے بعد راج ٹھاکرے نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ایم این ایس کے شبھ منگل دفتر میں ایک میٹنگ رکھی تھی۔ اسی میٹنگ میں چوروں نے خوب ہڑدنگ مچائی اور کئی لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی جیبیں کاٹ لیں۔ یہاں تک کے چوروں نے راج ٹھاکرے کے سیکوریٹی گارڈ کو بھی نہیں بخشا اور ان کا آئی فون بھی اڑا لے گؑئے۔ چوری کے ان معاملوں کے سلسلے میں آج منسے کے ضلع صدر اور افسران شکایت درج کرانے والے ہیں۔
Published: undefined
میٹنگ کے دوران چوری کے واقعہ میں میں ایم این ایس کے سٹی صدر راکیش شرما کی جیب سے 11 ہزار روپے کی چوری ہوئی جبکہ ضلع صدر راجیش کالے کی جیب سے بھی چوروں نے 7 ہزار روپے کاٹ لیے۔ راج ٹھاکرے کے ساتھ آئے تحفظ اہلکار کا ایک موبائل بھی چوری ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز