راجدھانی دہلی میں روہنی کورٹ کے باہر جمعہ کے صبح ہاتھا پائی کے دوران ایک سیکورٹی گارڈ نے گولی چلا دی۔ ایک وکیل نے اس تعلق سے بتایا کہ ’’واقعہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ روہنی کورٹ گیٹ کے باہر ایک وکیل اور سیکورٹی گارڈ کے درمیان بحث ہو گئی تھی جس کے بعد گولیاں چل گئیں۔‘‘
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ سیکورٹی گارڈ اور وکیل کے درمیان توتو، میں میں اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ وہاں پر مزید دو تین وکیل پہنچ گئے۔ سبھی کے درمیان ہو رہی بات چیت نے جلد ہی پرتشدد شکل اختیار کر لی۔ اسی درمیان گارڈ نے گولی چلا دی۔ اس واقعہ میں حالانکہ کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، لیکن وہاں پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
Published: undefined
روہنی کورٹ احاطہ میں گولی باری کی خبر ملنے کے بعد پولیس فوراً وہاں پہنچی اور جانچ کا عمل شروع کر دیا۔ آس پاس موجود لوگوں اور عینی شاہدین سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس خصوصاً یہ پتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر یہ گولی باری اچانک ہوئی، یا پھر کسی منصوبہ بندی کے تحت یہ عمل انجام دیا گیا۔ پولیس کے ذریعہ گولی چلانے والے ملزمین کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined