نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ کئی روز سے ہو رہی بارش جمعہ کے روز بھی جاری رہی۔ جس کے سبب کئی علاقوں میں پانی بھر گیا اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ ایک طرف جہاں پانی بھرنے کے سبب لوگ پریشان حال ہیں وہیں سڑکوں پر بھی ٹریفک جام کے درمیان گاڑیوں کی رفتار ماند پڑ گئی۔
Published: undefined
دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق ہنومان مندر کیرج وے، لبسپور انڈرپاس، مہارانی باغ-تیمور نگر کٹ، سی ڈی آر چوک، مہرولی سے گڑگاؤں، اندھیریا موڑ سے وسنت کنج، نظام الدین برج کے نیچے اور سنگھو بارڈر پٹرول پمپ کے نزدیک پانی بھرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے مسافروں کو ان علاوقوں میں جانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
راجدھانی میں جمعہ کے روز بھی مطلع ابر آلود رہا اور تمام علاقوں میں ہلکی بارش ہوتی رہی۔ وہیں، انڈیگو ایئر لائنز نے اپنے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دہلی ہوائی اڈے کے سفر کے دوران جلدی گھر سے نکل جائیں کیونکہ شہر کے کئی حصوں سے پانی بھر جانے کی اطلاعات ہیں۔ گڑگاؤں اور نوئیڈا میں بھی انتظامیہ نے موسمی حالات کے پیش نظر رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔
Published: undefined
گڑگاؤں انتظامیہ نے نجی اداروں اور کارپوریٹ دفاتر کے لئے جاری کی گئی رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ اپنے ملازمین سے کہیں کہ وہ سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے کے لیے گھر سے کام کریں۔ وہیں، نوئیڈا کے آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے کیونکہ شہر کی کئی سڑکیں مسلسل بارش کی وجہ سے زیر آب آ گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined