اترپردیش اسمبلی انتخابات کےپیش نظر سماج وادی پارٹی(ایس پی)کی جانب سے 300یونٹ مفت بجلی کی سہولیت سے استفادے کے لئے بجلی صارفین سے فارم بھرائے جانے کے اعلان کے بعد اترپردیش کانگریس نے ہفتہ کو بے روزگار وں سے فارم بھرانے اور انہیں روزگار رجسٹریشن نمبر فراہم کے ساتھ’اسپیک اپ‘مہم منانے کا کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کی جانب سے جاری بھرتی ودھان کے وعدوں اور ایکشن پلان پر منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نسیم الدین صدیقی نے بتایا کہ اتوار کو سبھاش چندر بوس کی جینتی پر کانگریس ’اسپیک اپ‘ مہم کے ساتھ جگہ جگہ اسٹال لگا کر بے روزگار نوجوانوں سے فارم بھرانے کی مہم چلائے گی۔این ایس یو آئی کے عہدوداروں کے ذریعہ فارم بھرنے والے بے روزگاروں کو روزگار اندراج نمبر فراہم کیا جائے گا جبکہ ’اسپیک اپ‘ کے تحت بے روزگار نوجوان فیس بک اور ٹوئٹر پر یو اودھان پر اپنے اعتماد اور گذشتہ حکومتوں کے ذریعہ ٹھگے جانے کے تجربات شئیر کریں گے۔
Published: undefined
یوپی کانگریس کے میڈیا چیئرمین نسیم الدین صدیقی نے کانگریس کے اقتدار میں آنے پر خواتین کے لئے 8لاکھ سرکاری نوکریاں ریزرو ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا ودھان یوپی کے 7کروڑ امیدوں و توقعات کا دستاویز ہے۔ کانگریس کی حکومت بننے پر سرکاری نوکریوں کی گارنٹی ہوگی۔
Published: undefined
یوگی حکومت کے میعاد کار میں 12مقابلہ جاتی امتحانات کے منسوخ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نوکریاں بہت ہیں کا دعوی کرنے والے وزیر اعلی یوگی کے اقتدار میں نوجوانوں کو تقرریوں کے لئے جدوجہد کرنی پڑرہی ہے۔نوجوان گرمی، بارش اور سردی کی مار جھیلنے کو مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا ہر نوجوان اہلیت کا حامل ہے لیکن یوگی حکومت ان کے لئے مواقع نہیں پیدا کرسکی۔
وہیں ریاستی صدر اجئے کمار للو نے ریاست کے نظم ونسق پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں مجرمین کا پولیس پر دبدبہ قائم ہے اور پولیس کو فرار ہونا پڑرہا ہے۔مجرمین کو بڑھاوا دے کر اس حکومت نے کئی بار ریاست کے پولیس کی حوصلہ شکنی کی ہے۔یوگی حکومت میں خوف، بھوک اور بدعنوانی ریاست کی پہچان بن گئی ہے۔
Published: undefined
مافیا کے اندر قانون کا خوف اور ان کے ریاست سے انتقال کرنے کے یوگی کے دعوی کو بے بنیاد بتاتے ہوئے للو نے کہا کہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ اس حکومت میں دبنگوں اور مافیاؤں سے لوگ پریشان ہیں۔ریاست کے موسٹ وانٹیڈ اور معطل آئی پی ایس افسر منی لال پاٹیدار ابھی تک فرار ہیں۔جونپور میں پولیس ٹیم پر دبنگوں کا حملہ اور یوگی کے آبائی ضلع گورکھپور میں کانپوری کاروبار کا بہیمانہ قتل اس کے جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined