پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان کانگریس آج بے تحاشا مہنگائی، کسانوں اور بے روزگاروں کے مسائل اور فوجیوں کے مسائل پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو گھیرے گی اور ان معاملوں پر اس سے سوال کرے گی۔
Published: undefined
کانگریس کے قومی میڈیا انچارج پرنو جھا نے بتایا کہ اس کے سرکردہ لیڈران آج ان ریاستوں کا دورہ کریں گے اور میڈیا کے ذریعے عوامی مسائل پر حکومت سے جواب طلب کریں گے۔ اس دوران مہنگائی سے متعلق حقائق کے ساتھ مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کتابچہ '’مہنگائی بی جے پی‘ بھی جاری کیا جائے گا۔
Published: undefined
پرنو جھا نے بتایا کہ پارٹی کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا لکھنؤ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل چندی گڑھ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان گوا، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ جالندھر، راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ دہرادون ، قومی ترجمان سپریا شرینیت اور سابق ایم پی رنجیتا رنجن وارانسی اور ہاردک پٹیل میرٹھ میں نامہ نگاروں سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
پارٹی نے کہاکہ ملک کے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور بی جے پی والے مست ہیں۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گرتی ہوئی آمدنی کے ڈبل ڈوز نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ مہنگائی نے خاندانوں کا بجٹ خراب کر دیا ہے۔ بی جے پی نے 'اچھے دن کے ہمالیائی جھوٹ بول کر ووٹ حاصل کیے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں میں آسمان چھوتی مہنگائی کا زہر گھول دیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس اس موقع پر صحافیوں کے ذریعے عوام کو بتائے گی کہ بی جے پی کے دور حکومت میں 'تھوک مہنگائی 12 سال کی بلند ترین سطح پر کیسے پہنچ گئی۔ پیٹرول اور ڈیزل سے سات سالوں میں عوام کی جیب سے 24 لاکھ کروڑ لوٹے گئے، ریل کا مسافر کرایہ 205 فیصدبڑھادیا گیا۔ اس سال یکم جنوری سے کیسےعام زندگی میں استعمال ہونے والے کپڑے، جوتے، بچوں کی کتابیں، اے ٹی ایم سے پیسے نکالنا، ایپ سے آٹو بک کرنااور کھانے کا آرڈر مہنگا کردیاگیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined