کانگریس لیڈر اجیت شرما نے حزب اقتدار جنتادل یو کی حلیف جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ریاستی صدر کے شراب بندی پر نظر ثانی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے بلاتاخیر قدم اٹھانے کی درخواست کی ہے ۔
Published: undefined
مسٹرشرما نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ کہاہے کہ ریاست میں نافذ شراب بندی پر نظر ثانی کی جانی چاہئے اور ان کی حلیف بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال بھی اس کے نظرثانی کی بات کہہ رہے ہیں جس کے وہ بھی حامی ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہاکہ ریاست میں شراب بندی مکمل طور پر نافذ نہیں ہے کیونکہ حکومت کے بڑے افسران کی شراب کے دھندے بازوں اور شراب مافیاﺅں کے ساتھ ساز باز ہے اور وہ افسر نہیں چاہتے ہیں کہ شراب بندی نافذ ہو ۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں ہوئے واقعہ کے ذریعہ ان کے افسران نے وزیراعلیٰ کو آئینہ دکھانے کاکام کیاہے کہ شراب بندی نافذ نہیں ہوسکتی ہے ۔ اس لئے جب تک بڑے افسران پر کاروائی نہیں ہوگی ، تب تک شراب بندی کی خلاف ورزی ہوتی رہے گی ۔
Published: undefined
مسٹر شرما نے کہاکہ ایوان سے باہر تک وزیراعلیٰ اور ہم لوگ ( اپوزیشن جماعت ) چاہتے ہیں کہ شراب بندی کیسے کامیا ب ہو ۔ لیکن ان کے بڑے افسران ایسا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ” میں شروع سے ہی اس کا حامی ہوں کہ شراب بندی ہو تو مکمل ہو اور غیر قانونی شراب کی فروخت نہیں ہو پائے ۔“
کانگریس لیڈر نے کہاکہ اس سنجیدہ معاملے پر وزیراعلیٰ کو جلد قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ آئے دن ریاست میں ہورہے نالندہ جیسے واقع پر روک لگ سکے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined