انڈیا گیٹ پر امر جوان جیوتی کی لو کو آج سہ پہر ایک عظیم فوجی تقریب میں نو تعمیر قومی جنگی یادگار میں ضم کر دیا گیا۔ ایئر مارشل بل بھدر رادھا کرشنا نے تقریب کی صدارت کی۔ شہید فوجیوں کے اعزاز میں روشن کی گئی اس لو کے انضمام کی سیاسی مخالفت بھی ہوئی۔
Published: undefined
اس دوران یوتھ کانگریس نے قومی جنگی یادگار میں امر جوان جیوتی کی لو کو ضم کرنے پر احتجاج کیا۔کانگریس نے ملک کے لیے جان دینے والے فوجیوں کی یاد میں جلائی جانے والی امر جیوتی کو بجھانے کے حکومت کے اقدام کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس دوبارہ امر جوان جیوتی کو جلائے گی۔
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہ امر جیوتی جو ہمارے بہادر سپاہیوں کے لیے جلتی تھی، آج بجھادی گئی۔ کچھ لوگ حب الوطنی اور قربانی کو نہیں سمجھ سکتے۔ کوئی بات نہیں… ہم ایک بار پھر اپنے سپاہیوں کے لیے امر جوان جیوتی روشن کریں گے۔
Published: undefined
ِاس سے قبل پارٹی نے اپنے ہینڈل پر کہاکہ امر جوان جیوتی کو بجھانا ان بہادروں کی ہمت اور قربانی کی توہین ہے جنہوں نے 1971 کی جنگ میں پاکستان کو دو ٹکڑے کر دیے تھے۔ کوئی بھی محب وطن بی جے پی کی بہادری کی تاریخ کو مٹانے کی سازش کو برداشت نہیں کرے گا۔ مودی حکومت کا شہیدوں کی توہین کا یہ رویہ انتہائی ناگوار ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے شعبہ نشریات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہاکہ مجاہدین آزادی اور ملک کی سلامتی میں شہید ہونے والے لاکھوں سورماؤں کے درمیان کوئی جھگڑا یا مقابلہ نہیں ہو سکتا۔ِ یہ بحث چھیڑنا فضول اور افسوسناک ہے، کیونکہ ماں بھارتی کے لیے ہر ایک کا تعاون انمول اور انمٹ ہے۔ شہیدوں اور جانبازوں کی قربانیوں کی علامت 'امر جوان جیوتی کی چمک نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے سے مزید مزین ہوتی۔ آزاد ہند فوج اور آزاد ہندوستان کے سپاہیوں کی قربانیوں کی خوشبو مل کر ملک کی آب و ہوا کو مزید مہکائے گی۔
Published: undefined
انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر سری نواس بی وی نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ حکومت یہ دلیل دے رہی ہے کہ یہ فیصلہ بجٹ کی تنگی کی وجہ سے کیا گیا ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کے لیے امر جیوتی جلتی تھی، اگر آپ ہزاروںکروڑ کی مالیت کا ہوائی جہاز خرید سکتے ہیں۔ کیا آپ شہداء کے لیے جیوتی جلانے کے لیے بجٹ نہیں بنا سکتے؟ بی جے پی حکومت حب الوطنی اور قربانی کو کبھی نہیں سمجھے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی مستقبل میں ملک کے سپاہیوں کے لیے ایک بار پھر امر جوان جیوتی روشن کرے گی۔
Published: undefined
تقریبات کا آغاز انڈیا گیٹ پر یک سنگی طور پر روشن لو سے ہوا۔ وہاں ایک سپاہی نے امر جوان جیوتی کی لو سے دوسرے سپاہی کے ہاتھ میں مشعل روشن کی اور اسے نک پریڈ کے ساتھ قومی جنگی یادگار پر امر جوان ستون کی لو تک لے جایا گیا۔
Published: undefined
ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر سپاہیوں کے اعزاز میں ایئر مارشل بل بھدر رادھا کرشنا نے قومی شہیدوں کی یادگار کے امر جوان ستون پر گل دائرہ پیش کیا اور امر جوان جیوتی سے لایا گئی لو کو میموریل کی لو میں ضم کردیا۔
Published: undefined
آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے جوانوں کے دستے نے نیشنل وار میموریل پر بگل بجا کر لو کو سلامی دی۔ واضح ر ہے کہ نیشنل وار میموریل پر تقریباً 26000 شہید فوجیوں کے نام کندہ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز