قومی خبریں

ہریانہ میں کانگریس نے 45 اور ناموں کا کیا اعلان، کیتھل سے رندیپ سرجے والا کے بیٹے کو ٹکٹ

ہریانہ میں کانگریس نے 45 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔ کیتھل سے آدتیہ سرجے والا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نامزدگی کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے، کانگریس نے ہریانہ کی بقیہ 49 میں سے 45 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ رندیپ سرجے والا کے بیٹے آدتیہ سرجے والا کو کیتھل سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بھجن لال کے بیٹے سابق ڈپٹی وزیر اعلی  چندر موہن کو پنچکولہ سے امیدوار بنایا گیا ۔ نرمل سنگھ کو امبالہ سٹی سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ مُلانا کے رکن اسمبلی ورون چودھری کی اہلیہ پوجا چودھری کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رندیپ سرجے والا ہریانہ کی کیتھل سیٹ پر مسلسل عوامی رابطہ کر رہے تھے۔ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کیتھل میں مہم کی تصویروں سے بھرا ہوا ہے۔ سرجے والا راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور انہوں نے اسمبلی انتخابات لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ لیکن پارٹی نے ٹکٹ ان کے بیٹے کو دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ اگر سرجے والا کو ٹکٹ نہیں ملا تو پارٹی ان کے بیٹے کو میدان میں اتار سکتی ہے اور ایسا ہی ہوا۔ اس کے علاوہ جگادھری سیٹ سے اکرام خان، یمنا نگر سے رمن تیاگی، پیہووا سے مندیپ سنگھ، ہتھین سے محمد اسرائیل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی اور جے جے پی نے ہریانہ میں کانگریس کی فہرست میں تاخیر کو نشانہ بنایا تھا۔ جے جے پی لیڈر دشینت چوٹالہ کی پارٹی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ یہاں بیچارے  کانگریسی بیٹھے ہیں  ٹکٹ کے انتظار میں ، دوسری طرف دہلی کے دربار میں جوتم پیجار ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined