کانگریس نے منی پور کے چورا چند پور اور کانگ پوکپی اضلاع کے نو اسمبلی حلقوں کی ووٹنگ کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان حلقوں کے انتخابات میں انتہا پسندوں کے ذریعہ دھاندلی کی گئی ہے۔
اس دوران کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کوکی گروپ کے انتہا پسندوں کو استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔ کانگریس نے کہا کہ وہ کھلے عام سامنے آگئے اور ان حلقوں میں انتخابی عمل میں دھاندلی کی۔
Published: undefined
منی پور کانگریس کے مبصر اور سینئر لیڈر جے رام رمیش نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ، " آزادانہ، منصفانہ الیکشن اور آئین کا قتل کیا گیا ہے۔ اس ریاست کے نو اسمبلی حلقوں میں دھاندلی کی گئی"۔
Published: undefined
کانگریس نے کہا کہ اس کے پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی پارٹیوں کو وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے حلقہ ہنگانگ میں گیارہ پولنگ بوتھوں کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کوکی تنظیم کی طرف سے ووٹروں کو بی جے پی کو ووٹ دینے کی دھمکی دینے کی سازش مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ نے رچی تھی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی نے اپنے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والے لوگوں کو دھمکانے کے لیے ایک ممنوعہ تنظیم بنائی ہے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو معلوم تھا کہ وہ انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرے گی، اس لیے اس نے یہ سازش رچی ہے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں منی پور کانگریس کے نائب صدر دیورت نے کہا کہ ان کی پارٹی نے پہلے مرحلے کے انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائکول اسمبلی حلقہ کے نو پولنگ اسٹیشنوں اور سیتو حلقہ کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر پراکسی ووٹنگ اور بوتھ پر قبضہ کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
Published: undefined
مسٹر دیوورت نے کہا کہ مسلح انتہا پسند لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روک رہے تھے اور انہوں نے منظم طریقے سے کچھ امیدواروں کے حق میں ووٹ دلایا۔ ہینگلیپ حلقہ میں بھی کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے بوتھ پر قبضہ کی شکایت درج کرائی ہے۔ جہاں تک ہینگانگ کا تعلق ہے، تو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے کیونکہ یہ واقعہ وزیر اعلیٰ کے حلقے میں پیش آیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined