بیڑ /مہاراشٹر: علاقہ مراٹھواڑہ کے ضلع بیڑ میں رکن اسمبلی سندیپ کشیرساگر کے ہاتھوں گزشتہ روز جمعیۃ علماء الفیض کلینک کا افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندیپ کشیر ساگر نے لاک ڈاؤن اور دیگر مواقع پر جمعیۃ علماء کی جانب سے کی جانے والی خدمات کی ستائش کی۔
Published: undefined
این سی پی کے رکن اسمبلی سندیپ کشیر ساگر نے جمعیۃ علماء کے ذریعہ قومی یکجہتی کے پروگرام کے انعقاد اور جمعیۃ علماء کے قومی صدر کی کوشش و کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو مضبوط کرنا اور اس کے بقاء کی کوشش کرنا بہت اہم کام ہے جو اس وقت جمعیۃ علماء اور اس کے ذمہ داران کر رہے ہیں۔
Published: undefined
سندیپ شر ساگر نے جمعیۃ علماء الفیض کلینک کے افتتاح پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ہم جمعیۃ علماء کی ہر آواز پر پہلے بھی کھڑے تھے اور آج بھی ہم کھڑے ہیں۔ اور آپ آئندہ بھی جب کبھی آواز دیں گے ہم جمعیۃ کی آواز پر کھڑے رہیں گے۔
Published: undefined
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر حافظ محمد ذاکر صدیقی نے کہا کہ جمعیۃ علماء سیاسی جماعت نہیں ہے، لیکن سیاست سے چشم پوش بھی نہیں ہے۔ جمعیۃعلماء سیاست کا استعمال کبھی نہیں کرتی، لیکن وہ اپنی دینی شناخت اور اسلامی تہذیب و تمدن کی بقاء کے لئے لڑائی لڑنے کا کام کرتی ہے۔ خدمت خلق بھی جمعیۃ علماء کے مقاصد میں سے ہے۔
Published: undefined
مفتی عتیق الرحمٰن قاسمی جنرل سکریٹری ضلع بیڑ نے جمعیۃعلماء کی مختصراً عوامی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃعلماء ضلع بیڑ کا الفیض کلینک شروع کرنا یہ عوامی خدمت کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل جبکہ عالمی وباء کی وجہ سے پورے ملک میں حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگ طرح طرح کے حالات سے دو چار مختلف پریشانیوں سے جوجھ رہے تھے، ایسے نازک وقت میں جمعیۃ علماء ضلع بیڑ نے اپنے موجودہ وسائل کے ساتھ میدان میں آئی اور ضرورتمندوں کی مدد کرتے ہوئے 14 لاکھ سے متجاوز مالیت کے اناج وغیرہ تقسیم کیے۔ نیز، لوگوں کی بگڑتی صحت کے پیش نظر جمعیۃ علماء کے ضلع کے مختلف مقامات پر درجنوں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس سے کم و بیش 27 ہزار لوگوں نے استفادہ کیا اور سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز