قومی خبریں

دہلی میں ’ڈونیٹ فار دیش‘ پروگرام کا افتتاح، اجئے ماکن نے پیش کیا 138000 روپے کا عطیہ

دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی کی صدارت میں آج دہلی میں ’ڈنیٹ فار دیش‘ مہم کی شروعات ہوئی، اس موقع پر کانگریس کے سرکردہ لیڈر اجئے ماکن نے 138000 روپے دیے جس کا سرٹیفکیٹ انھیں لولی نے سونپا۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونیٹ فار دیش: کانگریس لیڈر اجئے ماکن کو عطیہ سے متعلق سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی</p></div>

ڈونیٹ فار دیش: کانگریس لیڈر اجئے ماکن کو عطیہ سے متعلق سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی

 

کانگریس نے ’ڈونیٹ فار دیش‘ نام سے کراؤڈ فنڈنگ کے لیے مہم شروع کی ہے اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے اس مہم کی زوردار طریقے سے دہلی میں شروعات کی۔ اس کے لیے باضابطہ تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے کی۔ اس موقع پر کانگریس کے خزانچی اور سابق مرکزی وزیر اجئے ماکن نے 138000 روپے عطیہ کر کے اس مہم کی دہلی میں شروعات کی۔ اروندر لولی نے سبھی لیڈران و کارکنان کی موجودگی میں اجئے ماکن کو اس عطیہ کا سرٹیفکیٹ بھی سونپا۔

Published: undefined

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ ’ڈونیٹ فار دیش‘ مہم ایک تاریخی مہم ہے جس کا مقصد صرف پیسہ جمع کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا اصل مقصد بوتھ سطح پر کانگریس سے ہمدردی رکھنے والوں اور کانگریس کارکنان سے سیدھے طور پر جڑنے کا ذریعہ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارتی نے ہمیشہ عوام کے تعاون سے ہی پارٹی کے لیے چندہ اکٹھا کیا ہے، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ پارٹی اس مہم کو آن لائن اس نیت سے چلا رہی ہے کہ کسی پر دباؤ نہ بنے اور اس میں سب کچھ شفاف ہوگا۔

Published: undefined

اروندر لولی اور اجئے ماکن نے اس موقع پر یہ اعلان کیا کہ 28 دسمبر سے پارٹی گھر گھر جا کر اس مہم کی شروعات کرے گی۔ دراصل 28 دسمبر کو کانگریس پارٹی کا یوم تاسیس ہے۔ اس لیے گھر گھر مہم چلانے کی اس دن شروعات ہوگی۔ دہلی کے سبھی کانگریس کارکنان دہلی کے سبھی 13760 پولنگ بوتھوں پر اس مہم کو گھر گھر جا کر زمین پر اتاریں گے جس سے دہلی میں تنظیم کو مضبوط کرنے میں مزید مدد ملے گی۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر پر جمع بڑی بھیڑ کو دیکھ کر اجئے ماکن بہت خوش نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ دہلی ہمیشہ سے ہی نہ صرف پارٹی کے ہر پروگرام میں پیش پیش رہا ہے بلکہ دہلی نے ہمیشہ نئی اونچائی قائم کی ہے۔ انھوں نے یاد دلایا کہ جب جب دہلی میں کانگریس کارکنان کھڑے ہوئے ہیں، ملک کی سیاست کی سمت رفتار بدل گئی ہے۔ ماکن نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے دہلی ’ڈونیٹ فار دیش‘ مہم میں اولین تین ریاستوں میں اپنی جگہ بنائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عطیہ کے لیے 138 روپے، 1380 روپے اور 13800 روپے کی رقم صرف اس لیے مقرر کی گئی ہے تاکہ عام شخص بھی اس غیر معمولی کام میں اپنا تعاون دے سکے۔

Published: undefined

اس موقع پر سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی مکیش شرما نے کہا کہ ’ڈونیٹ فار دیش‘ مہم کو بوتھ سطح پر عملی جامہ پہنانا ہر کانگریس کارکن کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ پارٹی اس مہم کے ذریعہ سے ایک لاکھ سینتیس ہزار چھ سو کارکنان کی ایک بڑی فوج تیار کرے گی جو مشن 25-2024 میں بی جے پی کو سبق سکھائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہلی کے سبھی 280 بلاک صدور، سابق اراکین اسمبلی، ضلع صدور و کانگریس لیڈران خود اس مہم کو اپنے اپنے علاقے میں چلائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined