بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے فرید پور علاقے میں ایس سی سماج کی دو لڑکیوں کا اغوا کے بعد ان کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ فرید پور کے سرکل افسر آلوک اگرہری نے منگل کو بتایا کہ دو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ تھانہ فرید پور میں درج کیا گیا ہے۔ مغویہ ایک لڑکی نے عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ اس کا طبی معائنہ کرایا جائے گا اور عدالت کے سامنے بیان درج ہوگا جس کے بعد ملزم کے خلاف مزید دفعات میں اضافہ کیا جائے گا۔
Published: undefined
متاثرہ کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی قصبہ فرید پور کے اسکول میں جماعت نو میں اور بھتیجی پرھتی ہیں۔ اتوار کی رات دونوں گھر کے باہر قضائے حاجت کے لئے گئی تھیں۔ وہاں پہلے سے فرید پور قصبے کے بیسل پور روڈ کے رہنے والا فیصل کار لئے کھڑا تھا۔ اس نے لڑکی سے کچھ ادھر ادھر کی بات کی اور لڑکی و اس کی بھتیجی کو زبردستی کار میں بٹھا لیا ۔ اس درمیان کسی کام سے باہر نکلی لڑکی کی بھابھی نے دیکھ لیا اور شور مچایا۔ لڑکی کے بھائی نے تعاقب کیا لیکن کار کافی دور نکل چکی تھی۔
Published: undefined
اطلاع ملنے پر پولیس نے دھرمپور پلیا کے نزدیک کار کو روک کر لڑکی و بھتیجی کو آزاد کرایا۔ پولیس نے فیصل و اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اگرہری نے بتایا کہ لڑکی کے بھائی نے تھانے میں دی تحریر میں کہا ہے کہ فیصل نے دھوکے میں رکھ کر لڑکی سے بات چیت کی اور اس کا اغوا کر کے اس کے ساتھ عصمت دری کی ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز