ہندوستان میں مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ گزشتہ تین چار دنوں میں مختلف کمپنیوں کے درجنوں طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ احتیاطاً ان سبھی مسافر طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی جس سے متعلق دھمکی دی گئی تھی۔ کسی بھی طیارہ میں کوئی دھماکہ خیز مادہ نہیں ملا، یعنی دی گئی دھمکی محض افواہ تھی۔ لیکن اس سے ایئرلائنس کمپنیوں اور مسافروں کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس معاملے میں اب مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی نے انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس طرح کے معاملوں کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت برائے شہری ہوابازی نے حال ہی میں مسافر طیاروں کو دھماکہ سے اڑانے کی دھمکیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی۔ اس میں غور و خوض کیا گیا کہ اس طرح کی دھمکیوں سے کس طرح نمٹا جا سکتا ہے۔ اس میٹنگ میں شہری ہوابازی کے وزیر اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔ بم کی دھمکیوں اور اس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ میٹنگ سیکورٹی ترکیب کا جائزہ لینے اور ضروری اقدام اٹھانے کے مقصد سے بلائی گئی تھی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ میں ملک کے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے، ہوائی جہازوں کی نگرانی بڑھانے اور مسافروں کی سیکورٹی یقینی بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس میٹنگ میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے خصوصی طریقوں پر زور بھی دیا گیا تاکہ مسافروں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پرواز کے مینجمنٹ میں بھی کسی طرح کی پریشانی نہ آئے۔ اس میٹنگ میں وزارت شہری ہوابازی کے افسران کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔
Published: undefined
ذرائع کے حوالے سے جو خبریں سامنے آ رہی ہیں اس میں بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ملی دھمکیوں اور ایئرلائنس سے ملی جانکاریوں پر ڈی جی سی اے اپنی تفصیلی رپورٹ سکریٹری برائے ہوابازی کو سونپے گا۔ اس رپورٹ پر کل یعنی جمعرات کی دوپہر تبادلہ خیال ہونا طے پایا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حال میں ملی دھمکیوں کی رپورٹ وزیر برائے شہری ہوابازی کو روزانہ بھیجی جا رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس وقت دہلی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ چل رہی تھی، ٹھیک اسی وقت بنگلورو جا رہی ’آکاسا ایئرلائنس‘ کا طیارہ بم کی دھمکی ملنے کے بعد راجدھانی دہلی لوٹ آیا۔ اس معاملے سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ طیارہ کیو پی 1335 میں تقریباً 180 افراد سوار تھے۔ طیارہ بم کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی ہوائی اڈے پر بحفاظت اترا۔ جب جانچ کی گئی تو اس طیارہ میں بھی حسب سابق کوئی دھماکہ خیز مادہ نہیں ملا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined