قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب کی تیاریوں کے پیش نظر دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ

میٹنگ میں انچارج جنرل سکریٹری دیپک بابریا نے دہلی میں کانگریس کے سبھی سینئر لیڈران کو زمینی سطح پر عوام سے رابطہ کرنے کی اپیل کی، دہلی کی اسکریننگ کمیٹی نے سبھی سینئر لیڈران سے الگ الگ بات چیت بھی کی۔

<div class="paragraphs"><p>پارٹی لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی</p></div>

پارٹی لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس پارٹی سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔ آج اسی سلسلے میں دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی کی صدارت میں لوک سبھا انتخاب کے ممکنہ امیدواروں کے سلیکشن کا عمل تیز کرتے ہوئے ریاستی دفتر میں دہلی کی اسکریننگ کمیٹی کی ایک میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں اسکریننگ کمیٹی کی صدر رکن پارلیمنٹ رجنی پاٹل کے علاوہ دونوں رکن سردار پرگٹ سنگھ اور کرشنا الاورو موجود تھے۔ میٹنگ میں پارٹی کے سبھی سینئر لیڈران، سابق اراکین پارلیمنٹ، سابق وزرا، سابق اراکین اسمبلی وغیرہ نے بھی شرکت کی۔

Published: undefined

اس موقع پر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ کانگریس پارٹی بوتھ سطح تک اپنی تنظیم کو نہ صرف مضبوط کر رہی ہے بلکہ تنظیم نے تقرریاں بھی شروع کی ہے۔ اسی ضمن میں دہلی مہیلا کانگریس صدر کی تقرری بھی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی نوجوانوں، خواتین و سبھی طبقات کے لوگوں کو جوڑنے کے لیے وسیع مہم چلا رہی ہے۔ کانگریس صدر نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں دن رات پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں۔

Published: undefined

اروندر سنگھ لولی نے اپنی تقریر کے دوران بی جے پی کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو ہرانا ہی ہمارا مقصد ہے، کیونکہ ہم ملک اور آئین کو بچانے کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اروندر لولی نے مزید کہا کہ دہلی میں اتحاد ہونے کی صورت میں پارٹی اتحاد کے فرائض نبھائے گی، لیکن دہلی کانگریس اپنے سلیکشن کے عمل کو جاری رکھے گی۔

Published: undefined

ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری دیپک بابریا نے بھی اس موقع پر سبھی کو خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی انڈیا اتحاد کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ دہلی میں بھی اتحاد پر مثبت بات چیت جاری ہے، لیکن پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اتحاد ہونے یا نہ ہونے دونوں حالات میں پارٹی لوک سبھا انتخاب کے لیے پوری مضبوطی کے ساتھ تیار ہے۔ اس کے پیش نظر دیپک بابریا نے سبھی سے گزارش کی کہ وہ عوام سے براہ راست رابطہ کریں اور پارٹی کی پالیسیوں کی تشہیر کے علاوہ دہلی میں کانگریس حکومت کے دوران ہوئی شاندار اور ہمہ جہت ترقی کی یاد دلائیں۔

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر مکیش شرما نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ دوپہر 12 بجے سے دیر شام تک رجنی پاٹل اور دونوں اسکریننگ کمیٹی اراکین نے کانگریس کے ممکنہ امیدواروں و دہلی میں پارٹی کے حالت کو لے کر سب سے الگ الگ ملاقات کر کے ان کی رائے جانی ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے دہلی کے سبھی ضلعی صدور سے ملاقات کر کے بھی ان کی رائے لی۔ مکیش شرما نے کہا کہ پارٹی نے کانگریس کارکنان و عوام سے بھی مشورے مانگے ہیں اور سب کو ایک ساتھ شامل کر کے پارٹی مضبوط امیدواروں کا انتخاب جلد از جلد کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined