لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کر رہی کانگریس کے تربیت سے طاقت مہم کا دوسرا مرحلہ بدھ سے شروع ہوگیا۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان انشو اوستھی نے بتایا کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرہ کی ہدایت پر ٹریننگ سے طاقت مہم کے دوسرے مرحلے میں ریاست میں 200 سے زیادہ ٹریننگ کیمپ لگا کر 30 ہزار سے زیادہ کارکنوں اور عہدیداروں کو ٹریننگ دی جائے گی۔
Published: undefined
اوستھی نے بتایا کہ پارٹی نے گزشتہ جولائی سے ایک خصوصی ٹریننگ ٹاسک فورس کی تشکیل کی ہے جو لگاتار ٹریننگ کے کام کو انجام دے رہی ہے۔ ٹریننگ سے طاقت مہم کے پہلے مرحلے میں کانگریس نے اپنے تقریباً 25 ہزار کارکنوں کو ٹریننگ دی تھی۔11 دنوں تک ضلعی سطح پر چلی اس مہم کے پہلے مرحلے میں چالیس رکنی سات ماسٹر ٹرینر ٹیموں نے یوپی کے سبھی اضلاع میں ضلع اور شہر کمیٹیوں کے عہدیداروں کے ساتھ بلاک صدور، وارڈ صدور اور نیا ئے پنچایت صدور کو ٹریننگ دی تھی۔ اب یہ مہم اسمبلی حلقے کے تحت شروع ہو رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس مہم کے تحت کانگریس نے 700 ٹریننگ کیمپوں کے ذریعہ 2 لاکھ عہدیداروں کو ٹریننگ دینے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ مہم چار مرحلوں میں پائے تکمیل کو پہنچے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز