لکھنؤ: اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں جمعرات کو تاریخ رقم ہوگی، جب پہلی بار کسی سیشن کی نشست مکمل طور پر خواتین ایم ایل ایز کے لیے ریزرو ہوگی۔
Published: undefined
اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی پہل پر، قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں مانسون اجلاس کے چوتھے دن خواتین ایم ایل ایز کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس سیشن میں صرف خواتین ایم ایل اے اپنے مسائل اٹھائیں گی اور ان پر بحث کریں گی۔
Published: undefined
آج کے دن کو خواتین ایم ایل اے کے لیے ایک یادگار دن بتاتے ہوئے مسٹر مہانا نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار اتر پردیش کی قانون ساز اسمبلی میں اس طرح کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں صرف خواتین کے لیے خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے۔ دونوں ایوانوں کے تمام ممبران اسمبلی کو اس اجلاس کے دوران موجود رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔
Published: undefined
اس سیشن میں صرف خواتین ارکان کو بولنے کا موقع ملے گا۔ ہر خاتون رکن کو بولنے کے لیے 3 سے 8 منٹ ملیں گے۔ اس سیشن کے لیے 150 خواتین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined