قومی خبریں

بلیا: بی جے پی رکن اسمبلی کے قریبی کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک، پولیس پر سنگین الزامات

بلیا میں سستے غلے کی دکان کے الاٹمنٹ کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں بی جے پی رکن اسمبلی کے نزدیکی شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بلیا: اتر پردیش میں یکے بعد دیگرے واردات ہو رہی ہیں جس سے نظام قانون پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں، تازہ معاملہ ضلع بلیا کا ہے جہاں سستے غلے کی دکان کے الاٹمنٹ کے لئے طلب کی گئی میٹنگ میں فائرنگ ہو گئی۔ گولی لگنے سے ایک شخص کی موت کی اطلاع ہے۔ جیسے ہی گولی چلائی گئی موقع پر افرا تفری پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریوتی تھانہ علاقہ کے دُرجن پور گاؤں میں پیش آیا اور گولی چلانے والے شخص کو بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کا نزدیکی قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: 16 Oct 2020, 8:55 AM IST

گاؤں درجن پور میں سرکاری کوٹہ کی دکان کے الاٹمنٹ کا عمل چل رہا ہے۔ دو خود مدد (سیلف ہیلپ) گروپس کے لوگ وہاں پہنچے تھے۔ ایک گروپ کی قیادت دھیریندر سنگھ کر رہے تھے جبکہ دوسرے گروپ ان کا مخالف تھا۔ دونوں گروپوں میں کسی بات پر کہا سنی ہو گئی۔ جس کے بعد ہنگامہ ہونے لگا۔

Published: 16 Oct 2020, 8:55 AM IST

دریں اثنا ایس ڈی ایم نے عمل میں رخنہ اندازی کے سبب الاٹمنٹ کے عمل کو روکنے کا اعلان کر دیا۔ تبھی اچانک گولی چلا دی گئی، جس میں 46 سالہ جے پرکاش عرف گاما پال کی موت ہو گئی۔ واقعہ میں اینٹ، پتھر اور لاٹھی ڈنڈے چلنے سے تین خواتین سمیت نصف درجن لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ گولی چلانے کا اہم ملزم دھیریندر سنگھ تاحال فرار ہے۔ دھیریندر سنگھ و بلیا کے بیریا سے بی جے پی کے زیر بحث رکن اسمبلی سریندر سنگھ کا قریبی بتایا جا رہا ہے۔

Published: 16 Oct 2020, 8:55 AM IST

مقتول کے بھائی نے وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب دھیریندر سنگھ اور اس کے لوگ پتھربازی اور فائرنگ کر رہے تھے تو پولیس ان کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور دوسرے گروپ کے لوگوں کو مار پیٹ کر بھگا رہی تھی۔ مقتول کے بھائی نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے واردات انجام دینے والے ملزم کو پکڑ لیا تھا لیکن بعد میں اسے بھیڑ میں لے جا کر چھوڑ دیا۔

Published: 16 Oct 2020, 8:55 AM IST

واضح رہے کہ حال ہی کے دنوں میں اتر پردیش میں یکے بعد دیگرے جرائم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ کچھ دن قبل ہاتھرس میں ہوئی عصمت دری سے ملک بھر میں ہنگامہ ہوا تھا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی ے نزدیکی کی طرف سے گولی چلائے جانے کے الزامات کے بعد صوبہ کے نظم و نسق پر مزید سوال کھڑے ہو رہے ہیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں یوگی حکومت پر حملہ آور ہیں۔

Published: 16 Oct 2020, 8:55 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Oct 2020, 8:55 AM IST