اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا ( پی ایس پی ایل) کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس بھی پارٹی سے ان کا اتحاد ہوگا سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد اسی پارٹی کی حکومت بنے گی۔ پی ایس پی سربراہ آج یہاں اپنے انتخابی حلقے جسونت نگر میں لوہیا پیغام یاترا کا آغاز کرنے کے موقع پر بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس پارٹی سے ان کی پارٹی کا اتحاد ہوگا اسی پارٹی کی سال 2022 کے اسمبلی انتخاب میں حکومت بنے گی۔ آج ریاست کی ایسی حالت ہے جس میں ہماری پارٹی کافی مضبوط ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اگر 2022 میں ہماری حکومت بنتی ہے تو کسانوں اور مسلمانوں کو پورا احترام ملے گا۔ کسی کے ساتھ مذہب و ذات کے نام پر کوئی تفریق نہیں کی جائے گی۔ کسان حکومت کے ذریعہ پاس کئے گئے کالے قانون کی مخالفت کر رہا ہے لیکن حکومت کسانوں کے مسائل کو نہیں سن رہی ہے۔ جسے لے کر کسان مہینوں سے احتجا ج پر بیٹھے ہیں۔ حکومت کو کسانوں کی بات سننا چاہئے کیونکہ کسان ملک کو اناج دینے والے ہیں۔
Published: undefined
شیوپال یادو نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ پارٹی اقتدار میں آئی ہے تب سے عوام پریشان ہیں۔ لگاتار مہنگائی بڑھ رہی ہے اور پٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں آسمانی چھورہی ہیں حکومت اس جانب دھیان نہیں دے رہی ہے۔ پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ان پانچ سالوں میں کس کو فائدہ ہوا۔ صرف دو ہی سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوا ہے اب بہت سے لوگوں کو بکھاری بنایا گیا ہے جبکہ روزگار دینا چاہئے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گذشتہ 5 سالوں میں بی جے پی نے ریاست کو سب سے نیچے 25 ویں پائیدان پر لا کھڑا کر دیا ہے اور بہار کا اس کے بعد نمبر آتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined