نئی دہلی: امریکہ میں بھارت بائیوٹیک کی شراکت دار کمپنی آکیوجین نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ اس نے امریکہ میں 2 سال سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں پر کوویکسین کے ایمرجنسی استعمال کے لئے یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے منظوری طلب کی ہے۔ خیال رہے کہ اس ویکسین کو ہندوستانی فرم بھارت بائیوٹیک نے تیار کیا ہے۔
Published: undefined
منظوری کے لئے یہ درخواست بھارت بائیوٹیک کی طرف سے ہندوستان میں 2-18 سال کی عمر کے 526 بچوں پر کوویکسین کے 2/3 مرحلہ کے ٹرائل کے نتائج پر مبنی ہے۔ بھارت بائیو ٹیک کے مطابق، بچوں میں اتنا ہی اینٹی باڈی ریسپانس نظر آتا ہے جتنا ہندوستان میں 18 سال سے زیادہ کے لوگوں پر ٹرائل میں نظر آیا تھا۔
Published: undefined
عالمی ادارہ صحت نے حال ہی میں بھارت بائیوٹیک کی کوویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دینے کی سفارش کی ہے۔ تاہم یہ سفارش صرف 18 سال سے اوپر کے لوگوں کے لئے کی گئی ہے۔ ہندوستان میں ابھی 18 سال سے اوپر کے لوگوں کو کوویکسین دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
کوویکسین میں پولیو ویکسین سمیت دیگر بچوں کے ٹیکوں کی طرح ہی ویرو سیل مینوفیکچرنگ پلیٹ فارم کا استعمال کیا گیا ہے۔ کوویکسین کئی اینٹی جنوں کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کرتی ہے۔ ہندوستان میں ہونے والے تیسرے مرحلہ کے ٹرائل میں کورونا کے خلاف مستقل قوت مدافعت حاصل ہوئی۔ وہیں بچوں پر 2/3 مرحلہ کی آزمائش میں کوئی بھی غیر متوقع واقعہ یا اسپتال میں داخلہ کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
Published: undefined
کوویکسین کو بھارت بائیوٹیک اور آئی سی ایم آر نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں کوویکسین 78 فیصد کارگار ثابت ہوئی تھی۔ بھارت بائیوٹیک کی کوویکسین نے 18 سال سے کم کے بچوں پر ویکسین کا ٹرائل پورا کر لیا ہے۔ ہندوستان کی دوا کو منظور دینے والے ادارے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی سی آئی) نے بچوں میں کورونا ویکسین کے استعمال کو منظور فراہم کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز