واشنگٹن: پوری دنیا کو دہشت میں مبتلا کرنے والا عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز ہو رہی ہے اور کورونا ویکسن اس وقت اس سے تحفظ کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکہ میں 70 فیصد نوجوانوں کو کورونا کی ویکسین لگنے پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ بات بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
Published: undefined
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز نیویارک میں 70 فیصد نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل ہونے پر جشن منایا گیا اور اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
Published: undefined
کورونا کیسز میں اضافے کے باعث شہریوں کو اس مقام پر بڑی تعداد میں جمع ہونے کی اجازت نہیں تھی البتہ آتشبازی براہ راست نیشنل ٹیلی ویژن چینل پر نشر کی گئی۔ آتشبازی کے اختتام پر مقامی حکومت نے نیویارک میں عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کچھ روز ایس او پیز پر عمل کرلیں۔
Published: undefined
نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اعلان کیا کہ اب ہماری ریاست کا شمار سب سے زیادہ نوجوانوں کو ویکسین لگانے والوں میں پہلے نمبر پر ہوگا، یہ کوئی معمولی بات نہیں، ہم نے عوام کے تعاون سے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 فیصد شہریوں میں 12 سے 17 سال تک کی عمر کے بچے ہیں، جنہیں فی الحال ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ نیویارک کے گورنر نے اہم سنگِ میل عبور کرنے پر سیاسی جماعتوں کے قائدین، عوام اور ڈاکٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز