ممبئی: مہاراشٹر کی برسراقتدار جماعت شیو سینا نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں سماجی کارکن انا ہزارے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کی مجوزہ بھوک ہڑتال پر طنز کیا ہے۔ سامنا کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ اب انا ہزارے کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ کسان کے ساتھ ہیں یا حکومت کے ساتھ؟ اداریہ کا عنوان ہے۔ ’انّا کس کی طرف ہیں!‘
Published: 30 Jan 2021, 3:11 PM IST
اداریہ میں لکھا گیا ہے، ’’منموہن سنگھ کے دور حکومت میں انّا ہزارے دو مرتبہ دہلی آئے اور انہوں نے زوردار تحریک چلائی۔ اس تحریک کی مشعل میں تیل ڈالنے کا کام تو بی جے پی کر رہی تھی، لیکن گزشتہ سات سالوں میں مودی حکومت کے دوران نوٹ بندی سے لے کر لاک ڈاؤن تک کئی فیصلوں سے عوام بے حال ہوئی، لیکن انا نے کروٹ تک نہیں بدلی۔ مطلب، تحریک صرف کانگریس کے دور حکمرانی میں چلانی ہے؟ اب کیا رام راج کا ظہور ہو گیا ہے؟‘‘
Published: 30 Jan 2021, 3:11 PM IST
اداریہ میں مزید کہا گیا، ’’انّا کی طرف سے بھوک ہڑتال کا ہتھیار باہر نکالنا اور پھر اسے نیام میں رکھ لینا، ایسا اس سے پہلے بھی ہو چکا ہے۔ اس لئے اب بھی ایسا ہی ہوا تو کچھ غیر متوقع نہیں ہوگا۔ بی جے پی لیڈران کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانی سے انّا مطمئن ہوگئے ہوں گے تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔‘‘
Published: 30 Jan 2021, 3:11 PM IST
سامنا کے اداریہ میں کہا گیا، ’’کسانوں کے معاملہ میں ظلم و ستم کا فی الحال جو سلسلہ چل رہا ہے، زرعی قوانین کی وجہ سے جو دہشت پیدا ہوئی ہے بنیادی سوال اسے لے کر ہے۔ ایک حوالہ میں ایک فیصلہ کن کردار انّا اختیار کر رہے ہیں اور اسی نظریہ سے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں، ایسا ماحول تیار ہوا لیکن انا نے بھوک ہڑتال واپس لے لی۔ اس لئے زرعی قوانین کے حوالہ سے ان کا مستقل طور پر کیا کردار ہے، فی الحال یہ غیر واضح ہے۔‘‘
Published: 30 Jan 2021, 3:11 PM IST
واضح رہے کہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس اور مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری نے گزشتہ روز انا ہزارے سے ملاقات کی تھی اور انہیں حکومت کی طرف سے ان کے اٹھائے گئے مسائل پر یقین دہانی کرائی تھی۔ اس کے بعد انا نے اپنی بھوک ہڑتال کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
Published: 30 Jan 2021, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jan 2021, 3:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز