کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کورونا بحران میں مودی حکومت کی بدانتظامی کو لے کر لگاتار آواز اٹھا رہے ہیں۔ اب انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران حکومت ہند کے غلط فیصلوں نے پچاس لاکھ لوگوں کی جان لے لی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز مانسون اجلاس کے دوران مرکزی حکومت سے کورونا بحران میں ہوئی اموات کے تعلق سے سوال کیا گیا تھا، جس کا کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔ اس پر اپوزیشن پارٹی کے لیڈران نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Published: undefined
آج راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ کورونا سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد نہ بتائے جانے پر ایک ٹوئٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ دوسری لہر میں 50 لاکھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’سچائی۔ کووڈ کی دوسری لہر کے دوران حکومت ہند کے غلط فیصلوں نے ہماری 50 لاکھ بہنوں، بھائیوں، ماؤں اور باپوں کی جان لے لی۔‘‘ اس سے قبل بھی راہل گاندھی کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کو لے کر کئی ٹوئٹ کر چکے ہیں اور آکسیجن کی کمی سے ہونے والی اموت پر بھی انھوں نے مرکز کی بدانتظامی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Published: undefined
یہاں قابل ذکر ہے کہ ایک امریکی اسٹڈی میں بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں اب تک کورونا اموات سے تقریباً 49 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حالانکہ ہندوستان میں جون 2021 تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی آفیشیل تعداد تقریباً 4 لاکھ ہی ہے۔ امریکہ کے سنٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ نے اپنی اسٹڈی میں کورونا کی حالت ہندوستان میں انتہائی بدتر ہونے کا اندازہ لگایا ہے اور کہا کہ اس وبا نے 49 لاکھ لوگوں کی جان اب تک لے لی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز