نئی دہلی: راشٹریہ جنتادل کے منوج کمار جھا نے پیر کے روز راجیہ سبھا میں ملک بھر میں عوامی تقسیم کے نظام کی دکانوں کے منسوخ کیے گئے راشن کارڈ کو پھر سے بحال کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ منوج جھا نے وقفہ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تین سے چارکروڑ راشن کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں۔ تکنیکی اسباب سے ان راشن کارڈوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی قبائلی علاقوں سے بھکمری کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ملک میں غذائی تحفظ قانون بنا ہوا ہے۔ ایسے میں منسوخ راشن کارڈوں کو پھر سے بحال کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
وقفہ صفر کے دوران بیجو جنتا دل کے سمت پاترا نے اوڈیشہ میں 30 لاکھ ٹن چاول کی خریداری کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو حکم دینا چاہیے۔ نامزد ارکان نریندر جادھو نے ممبئی میں پچھلے دنوں پاور گرڈ پر ہوئے سائبر حملوں پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ قومی مفاد میں اسے روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہیکروں نے سیرم انسٹی ٹیوٹ پر بھی حملہ کیا تھا۔ انہوں نے سائبر سلامتی کے نظام کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined