قومی خبریں

اگلے 3 دنوں پھر پانی پانی ہوگی دہلی، ہماچل سے راجستھان تک آئی ایم ڈی کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے دہلی میں آئندہ 3 دنوں تک بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ بدھ کے لیے مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: پہاڑوں سے لے کر شمالی اور مشرقی ہندوستان کے میدانی علاقوں تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ریاستوں نے اگست کے مہینے میں اوسط بارش کے اعداد و شمار کو عبور کر لیا ہے لیکن بارش بند نہیں ہوئی اور دہلی، یوپی سمیت ہریانہ، پنجاب اور اتراکھنڈ میں مانسون کی بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے مانسون کی بارشوں سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی کے موسم کی بات کریں تو منگل کو وقفے وقفے سے بارش ہوئی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے اور بدھ کو مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آنے والے تین دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پانی بھر جانے کی وجہ سے دہلی میں ایک بار پھر ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 33 اور 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی، اسکائی میٹ کے مطابق، آج (14 اگست) ہریانہ، دہلی، مشرقی اور شمالی راجستھان کے کچھ حصے، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، جھارکھنڈ کے کچھ حصے، اوڈیشہ، مغربی بنگال، کیرالہ، اندرونی تمل ناڈو، آندھرا پردیش، لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر، جنوبی کرناٹک میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بہار، جھارکھنڈ، شمال مشرقی ہندوستان، ودربھ، تلنگانہ، ساحلی آندھرا پردیش، پنجاب، جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور گجرات میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ سوراشٹر اور کچھ، مہاراشٹر، آندھرا پردیش کے جنوبی ساحل، ساحلی تمل ناڈو، لداخ اور مغربی راجستھان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

راجستھان میں مسلسل تیسرے دن بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آج چوتھے دن بھی بارش کے امکانات ہیں۔ ریاست میں اتوار اور پیر کو موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ منگل کو کچھ حصوں بالخصوص مشرقی راجستھان میں موسلادھار بارش ہوئی، لیکن کہیں بھی کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ دریں اثنا، بدھ کو بھرت پور، اجمیر، جے پور اور کوٹا ڈویژن میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ مشرقی راجستھان کے کچھ علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو ہلکی سے بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

وہیں، ہماچل پردیش میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 213 سڑکیں بند ہیں اور محکمہ موسمیات نے 19 اگست تک ریاست کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کے لیے 'یلو' الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined