پٹنہ: بہار کانگریس نے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کی مدد سے ہندستانی سیاستدانوں، جج حضرات، صحافیوں اور دیگر لوگوں کی مبینہ فون ٹیپنگ معاملہ میں مرکز کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملک کی داخلی سلامتی کو غیرملکی کمپنی کے پاس گروی رکھنے والا غلط کام ہے۔
Published: undefined
بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ پیگاسس سافٹ ویئر کی مدد سے مرکزی حکومت نے اپوزیشن کے لیڈروں، جن میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے دفتر تک کا فون ٹیپ کروایا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک کی داخلی سلامتی کو غیرملکی کمپنی کے ہاتھوں گروی رکھنے والا عمل ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر جھا نے کہاکہ فون ٹیپنگ معاملے میں 22جولائی کو بہار کانگریس کے اہم لیڈر راج بھون مارچ کریں گے۔ انہوں نے اسے اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی سمیت دیگر اہم لیڈروں، صحافیوں اور جج حضرارت کی فون ٹیپنگ کو پرائیویسی کی خلاف ورزی کا معاملہ قرار دیااور کہاکہ جمہوری ملک میں تانا شاہی رویہ کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے ایسا سلوک کیا جانا نہایت غلط ہے۔
Published: undefined
ریاستی صدر نے کہاکہ اس کمپنی کا سافٹ ویئر صرف ملک کی سرکار اور ان کی ایجنسیوں کو ہی فروخت کا اختیار دیا گیا ہے۔ ایم ٹی این ایل جیسی مواصلات اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی تک کی جاسوسی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار بھی مشتبہ ہیں اور ان کی بھی جاسوسی کی جارہی ہے۔ انہوں نے یقینا اس با ت کا خوف ہے ان کے ساتھی ہی ان کی جاسوسی کروا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined