قومی خبریں

بابر پور ضلع کی ماہانہ میٹنگ میں دہلی میں منعقد ہونے والی ’نیائے یاترا‘ کو کامیاب بنانے پر دیا گیا زور

چودھری زبیر احمد نے اطلاع دی کہ ہر ضلع سے 10 اور ہر اسمبلی حلقہ سے 2 لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا، جو ’دہلی نیائے یاترا‘ کا حصہ بنیں گے

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

 

نئی دہلی: دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیوندر یاد کی ایما پر دہلی کے سبھی اضلاع میں ہر ماہ کی 10 تاریخ کو ضلع سطح پر ماہانہ میٹنگ منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ میٹنگ میں ضلع کے سابق رکن اسمبلی، سابق کونسلر، ضلع آبزرور اور سبھی عہدیدار شرکت کرتے ہیں۔ اسی سلسلہ کے تحت آج بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد جعفرآباد میں کیا گیا۔ جس کی صدارت ضلع صدر چودھری زبیر احمد نے کی۔

Published: undefined

میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر بابر پورضلع کے آبزرور جتیندر بگھیل، سیما پوری اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی ویر سنگھ ڈھنگان، کبیر نگر وارڈ سے کونسلر حاجی ظریف احمد، دہلی پردیش سیوا دل کے صدر سنیل کمار ، یوتھ کانگریس کے سابق ضلع صدر راج کمار جین ، اور بی جے پی چھوڑ کانگریس میں شامل ہوئے نشانتھ مدگل نے شرکت کی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض ڈیلی گیٹ کے سید ناصر جاوید نے بحسن و خوبی ادا کئے۔

Published: undefined

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری زبیر احمد نے کہا کہ بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداران اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کانگریس صدر دیوندر یادو کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کی طرز پر دہلی میں 23 اکتوبر 2023 سے نیائے یاترا کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے جو 30 دنوں تک مسلسل جاری رہے گی ۔ یہ یاترا دہلی کے سبھی 70 اسمبلی حلقوں میں نکالی جائے گی ۔ 'نیائے یاترا کا پہلا مرحلہ 23 سے 28 اکتوبر، دوسرا 4 سے 10 نومبر، تیسرا 12 سے 18 نومبر اور چوتھا مرحلہ 20 سے 28 نومبر تک ہوگا۔ یاترا میں راہل گاندھی جی، پرینکا گاندھی اور ملکارجن کھڑگے سمیت دہلی کے بڑے لیڈران بھی شامل ہوں گے۔

Published: undefined

نیائے یاترا کے لیے ہر ضلع سے دس یاتری اور ہر اسمبلی حلقہ سے دو یاتری کا انتخاب کیا جائے گا جو دہلی نیائے یاترا کا حصہ بنیں گے۔ کارکنان سے مخاطب ہو کر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ہمیں اپنی محنت پوری تیاری کے ساتھ جاری رکھنی ہے اور کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا ہے ۔ دہلی کے عوام موجودہ حکومت کی سیاسی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور دہلی میں اس مرتبہ کانگریس پارٹی واپسی ضرور کرے گی۔

Published: undefined

اس موقع پر آبزرور جتیندر بگھیل نے کہا کہ 2 نومبر کو منعقد ہونے والی بلاک کی میٹنگ میں ہر بلاک صدر اپنے بلاک کے 25 افراد پر مشتمل کمیٹی سے ملاقات کر وائے گا اور اس میٹنگ میں سبھی عہدیداران کا ہونا لازمی ہوگا ۔

ڈیلی گیٹ کے سید ناصر جاوید نے کہا کہ دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کو سامنے رکھتے ہوئے بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی نے ابھی سے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور کانگریس پارٹی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔ آج ضلع کے تعلیم یافتہ اور مختلف پیشوں سے جڑے نوجوان کانگریس پارٹی کا نہ صرف حصہ بن رہے ہیں بلکہ پارٹی کے لیے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت پارٹی کیلئے بھی نکال رہے ہیں ۔ میٹنگ میں کونسلر حاجی ظریف ، راج کمار جین ، نشاتھ مدگل، ویر سنگھ ڈھنگان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

اہم شرکا میں نوین شرما، محمد عاقل، ڈاکٹر جہانگیر، مکیش پانچال، بھارت کوشک، ہریندر سنگھ لکی، محمد ریاست ساحل، ریاض الدین راجو، شہزار خان، راجکمار شرما، ڈاکٹر دیپ مالا سنگھ، ڈاکٹر نشا پانڈے، للت چوہان، ونود کما رپال، موہن پہلوان، چودھری نتھو سنگھ، چودھری اجیت سنگھ، ونود شرما، راجیندر پر دھان، نوشاد عالم، کے ایس کمال، نسیم اختر، راجیندر سنگھ، جرار احمد ، رائو نوید ، اسلم ملک ، شکیل احمد ، فیروز خان ، مراد انصاری ، سدھارت ٹنک ، کیپٹن وید پال کا نام قابل ذکر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined