رمضان المبارک میں پوری دنیا سے لاکھوں مسلمان مکۃ المکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے پہنچتے ہیں مگر اس ماہ مبارک کے آخری عشرے میں ان کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ چونکہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے، اس لیے مسجد الحرام میں عمرہ و دیگر عبادات ادا کرنے والوں کی تعداد میں زبرد ست اضافہ ہوگیا ہے۔ ان تمام مہمانانِ حرم کی نگرانی و ان کی سہولیات کا انتظام ریاستی صدارتی سکیورٹی اپنی حفاظتی ایوی ایشن کے ذریعے کر رہی ہے۔
Published: undefined
مسجد الحرام میں 8 ہزار سے زائد سپیکرز پر مشتمل ساؤنڈ نیٹ ورک ہے جس کے ذریعے اذان ، اقامت، نماز اور خطبات کی آواز کو پورے حرم کے طول وعرض میں پہنچایا جاتا ہے۔ 120 سے زائد انجینئرز اور ٹیکنیشن ہر نماز سے قبل اس سسٹم کی مسلسل جانچ اور مرمت کرتے ہیں تاکہ ساؤنڈ نیٹ ورک میں کسی قسم کا کوئی رخنہ پیدا نہ ہو۔ یہ سپیکرز المسجد الحرام کے اندر، اس کے صحن، نئی توسیع اور اطراف کی سڑکوں پر لگائے گئے ہیں۔
Published: undefined
ان سپیکرز کی آواز کو اعلیٰ درجے کی حساسیت کے ساتھ سینسر کے ذریعے گرفت میں لیا جاتا ہے۔ مسجد حرام کے مؤذن اور اماموں کی آوازوں کو ایک آڈیو بیلنس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سیٹ کیا جاتا ہے تاکہ مسجد حرام کے مختلف حصوں میں آواز کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ کئی مینٹیننس انجینئرز 24 گھنٹے صوتی ماخذ کے لیے اضافی مائیکرو فون کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔ یہ اضافی مائیکرو فون کسی خرابی کی صورت میں خود بخود کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ مطاف اور اس کے اطراف موجود سپیکرز کی آواز کو بھی متوازن کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
مسجد حرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے مسجد حرام، اس کے اندرونی اور بیرونی صحنوں، چھتوں، نئی توسیع کے داخلی راستوں اور راہداریوں میں صفائی کی سطح کو مزید بہتر کرنے کی اپنی کوششوں کو بھی دو گنا کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران مسجد میں 4000 مرد و خواتین کارکن صفائی کے کام کر رہے ہیں۔ جنرل اتھارٹی نے صفائی ستھرائی، دیکھ بھال اور جراثیم کش ادویا کے استعمال کے پروگراموں کو تیز کر دیا ہے۔
(بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز