قومی خبریں

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ’آئی آر سی ٹی سی‘ کا خوب ہوا منافع

اپریل-جون سہ ماہی کے دوران آئی آر سی ٹی کو ریل نیر (پانی) کے کاروبار سے بھی خوب آمدنی ہوئی، رپورٹ کے مطابق یہ آمدنی 83.6 کروڑ روپے رہی اور ٹورزم کاروبار سے آمدنی 81.9 کروڑ روپےرہی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملے بھلے ہی اب بھی روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سامنے آ رہے ہوں، لیکن آئی آر سی ٹی سی کے کاروبار پر اس کا اثر پڑتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایسا اس لیے کہا جا سکتا ہے کیونکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی آر سی ٹی نے خوب منافع کمایا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو پہلی سہ ماہی میں آئی آر سی ٹی سی کا منافع تین گنا ہو گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں جہاں پہلی سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 82.5 کروڑ روپے رہا تھا، وہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 245.52 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی پہلی سہ ماہی میں آمدنی بھی کافی بڑھ گئی ہے اور یہ اضافہ 251 فیصد ہے۔ گزشتہ سہ ماہی میں آئی آر سی ٹی سی کی آمدنی صرف 243 کروڑ روپے رہی تھی جو بڑھ کر اس بار 853 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ کمپنی کے الگ الگ سیگمنٹ پر نظر ڈالیں تو اس کے سبھی پانچوں کاروباری سیگمنٹ (شعبہ) کی ترقی دیکھنے کو ملی ہے۔ 30 جون 2022 کو ختم سہ ماہی میں کمپنی کیٹرنگ سروسز کی ریونیو سالانہ بنیاد پر 56.7 کروڑ روپے سے بڑھ کر 352 کروڑ روپے رہی۔ دوسری طرف انٹرنیٹ ٹکٹنگ کاروبار میں ریونیو 301.6 کروڑ روپے پہنچ گئی۔

Published: undefined

اپریل-جون سہ ماہی کے دوران آئی آر سی ٹی کو ریل نیر (پانی) کے کاروبار سے بھی خوب آمدنی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ آمدنی 83.6 کروڑ روپے رہی اور ٹورزم کاروبار سے آمدنی 81.9 کروڑ روپےرہی۔ اتنا ہی نہیں، اسٹیٹ تیرتھ کاروبار سے آمدنی 33.2 کروڑ روپے درج کی گئی۔ کمپنی کے ایبٹڈا میں سب سے بڑا تعاون انٹرنیٹ ٹکٹنگ بزنس کا رہا ہے۔ سال در سال بنیاد پر 30 جون 2022 کو ختم ہوئی سہ ماہی میں کمپنی کا ایبٹڈا 111.5 کروڑ روپے سے بڑھ کر 320.9 کروڑ روپے پر آ گیا ہے، جب کہ ایبٹڈا مارجن 45.8 فیصد سے گھٹ کر 37.6 فیصد پر آ گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کورونا کے معاملے ملک میں کم ہونے سے ریل مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کا فائدہ اب آئی آر سی ٹی سی کو بھرپور انداز میں مل رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، آنے والے دنوں میں کمپنی کا منافع برقرار رہنے کا پورا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined