الہ آباد: الہ آباد (پریاگ راج) کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے زورآور لیڈر عتیق احمد کو اومیش پال اغوا کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید دو مجرموں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اومیش پال اغوا معاملہ میں کل 11 ملزمان تھے۔ جن میں سے ایک کی موت ہو گئی تھی۔ عدالت نے ان میں سے تین کو قصوروار قرار دیا ہے جبکہ 7 کو بری کر دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے عتیق احمد، دنیش پاسی اور خان صولت حنیف کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ عتیق کا بھائی اشرف، انصار بابا، فرحان، اصرار، عابد پردھان، عاشق علی اور اعجاز اختر کو بری کر دیا گیا۔ ملزم انصار احمد کی موت ہو چکی ہے۔
Published: undefined
سزا سنائے جانے کے بعد اومیش پال کی ماں شانتی دیوی نے کہا ’’18 سال ہو گئے جب میرے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا۔ وہ ایک جنگجو تھا۔ مجھے عدالت پر بھروسہ ہے۔ اسے (عتیق احمد کو) میرے بیٹے کو اغوا کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، تاہم میرے بیٹے کے قتل کے جرم میں اسے سزائے موت دی جانی چاہئے۔ مجھے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پر بھروسہ ہے۔‘‘
Published: undefined
اومیش پال اغوا کیس 17 سال پرانا ہے، جس میں عتیق احمد مرکزی ملزم ہیں۔ اومیش پال نے اس وقت الزام لگایا تھا کہ 28 فروری 2006 کو عتیق احمد نے انہیں اغوا کرایا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ ان پر حملہ کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، کیونکہ وہ راجو پال قتل کیس کا واحد گواہ تھے۔
Published: undefined
اومیش کے مطابق 28 فروری 2006 کو عتیق احمد کی لینڈ کروزر کار اور دوسری گاڑی نے ان کا راستہ روکا اور گھیر لیا۔ دنیش پاسی، انصار بابا اور دیگر اس کار سے نیچے اترے اور اس کی طرف پستول تان کر اسے گھسیٹ کر گاڑی میں لے گئے۔ عتیق احمد اور تین دوسرے لوگ رائفلیں لیے گاڑی کے اندر بیٹھے تھے۔ انہیں زدوکوب کیا گیا اور چکیہ میں اپنے دفتر لے جایا گیا۔ انہیں ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد مارا پیٹا گیا اور بجلی کے جھٹکے بھی دیے گئے تھے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اومیش پال کا حال ہی میں الہ آباد میں سرعام قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں عتیق کی اہلیہ اور دیگر کو ملزمان بنایا گیا ہے۔ عتیق دونون بیٹوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ اومیش پال کی بیوی جیا کی شکایت پر عقیت احمد، اس کے بھائی اشرف، بیوی شائستہ پروین، دو بیٹوں، معاونین گڈو مسلم و غلام اور 9 دیگر کے خلاف پریاگ راج کے دھومن گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز