نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے 'سلی ڈیل' معاملہ کے کلیدی ملزم اومکاریشور ٹھاکر کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 196 کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایک ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
ذرائع نے کہا ’’ایل جی کے حکم کے بعد دہلی پولیس اب ٹھاکر کے خلاف مقدمہ چلا سکے گی، جس نے مبینہ طور پر سلی ڈیل ایپ اور سلی ڈیل ٹوئٹر ہینڈل بنائے تھے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسلم خواتین کی ورچوئل نیلامی میں شامل تھے۔ جس کا مقصد مسلم کمیونٹی کی تذلیل اور توہین کرنا تھا۔
Published: undefined
ملزم نے بادی النظر آئی پی سی کی دفعہ 153اے/354اے(3) اور آئی ٹی ایکٹ کی 66/67 کے تحت قابل سزا جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ پی ایس اسپیشل سیل نے 7 جولائی 2021 کو مقدمہ ایف آئی نمبر 175/2021 درج کیا تھا۔
Published: undefined
ایف آئی آر میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق، ایل جی نے نوٹ کیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملزم کے خلاف بادی النظر مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جرم کے لیے ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی منظوری دی جاتی ہے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ 2021 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’سلی ڈیل‘ کے ذریعے متعدد نامور مسلم خواتین کو نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا تھا۔ اس واردات نے لوگوں میں بے چینی پیدا کر دی تھی اور معاشرے کے تمام طبقوں کی طرف سے سخت تنقید کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined