نئی دہلی: دہلی کی عدالت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق چیئرمین اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ اور ونود تومر کو خاتون پہلوانوں کو ہراساں کرنے کے معاملے میں طلب کیا ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے یہ فیصلہ برج بھوشن کے خلاف 6 بالغ خاتون پہلوانوں کی جانب سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے لیا۔
Published: undefined
عدالت نے برج بھوشن شرن سنگھ کو جمعہ (7 جولائی) کو سمن جاری کیا۔ ملزم برج بھوشن اور ونود تومر کو 18 جولائی کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں پولیس نے برج بھوشن شرن سنگھ پر آئی پی سی کی دفعہ 354، 354-اے اور 354 ڈی کے تحت جنسی زیادتی سے متعلق اور شریک ملزم ونود تومر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 109، 354، 354-اے، 506 کے تحت چارج الزامات عائد کئے ہے۔
Published: undefined
آئی پی سی کی دفعہ 354 میں زیادہ سے زیادہ 5 سال کی سزا دی جا سکتی ہے اور یہ ایک غیر ضمانتی دفعہ ہے۔ 354-اے کے تحت زیادہ سے زیادہ ایک سال کی سزا ہو سکتی ہے اور یہ ایک قابل ضمانت دفعہ ہے۔ وہیں، آئی پی سی کی دفعہ 354-ڈی کے تحت زیادہ سے زیادہ 5 سال کی سزا دی جا سکتی ہے اورر دفعہ قابل ضمانت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined