قومی خبریں

گئوکشی کے شبہ میں مسلم نوجوانوں کو قتل کرنے کا معاملہ، ملزمان کے حق میں مہاپنچایت، پولیس کو کھلا انتباہ!

رپورٹ کے مطابق ملزمان کے حق میں منعقد مہاپنچایت میں لوگوں نے شرکت کی اور انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس مونو مانیسر (معاملہ کا ملزم) کے گھر چھاپہ مارنے گئی تو اپنے قدموں پر واپس نہیں لوٹ پائے گی!

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: راجستھان کے بھرت پور ضلع سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں جنید اور ناصر کو ہریانہ میں قتل اور گاڑی سمیت نذر آتش کرنے کے لئے معاملہ میں ملزمان کے حق میں مہاپنچایت کا انعقاد کیا گیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق مہاپنچایت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس مونو مانیسر (معاملہ کا ملزم) کے گھر چھاپہ مارنے گئی تو اپنے قدموں پر واپس نہیں لوٹ پائے گی!

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق بھیوانی میں کی گئی اس مہاپنچایت میں نہ صرف بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی بلکہ سڑک پر جام بھی لگایا اور پولیس کو کھلی دھمکی دی۔ خیال رہے کہ بھرت پور کے گھاٹمیکا گاؤں سے تعلق رکھنے والے جنید اور ناصر کی جلی ہوئی لاشیں بھیوانی میں ایک بولیرو کار سے برآمد کی گئی تھیں۔ مہلوکین کے اہل خانہ نے گزشتہ ہفتہ ان دونوں کو مار پیٹ کر اغوا کئے جانے کی شکایت درج کرائی تھی۔

Published: undefined

متاثرہ اہل خانہ نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے ان دونوں کو بھرت پور سے اغوا کیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے بجرنگ دل اور ’گئو رکشا دل‘ سے تعلق رکھنے والے مونو مانیسر سمیت 5 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ان دونوں کو گئو کشی کے شک میں قتل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مقتول جنید کے خلاف گائے اسمگلنگ کا مقدمہ ضرور درج ہے لیکن ناصر کا کوئی کرائم ریکارڈ نہیں ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق مانیسر میں مونو کی حمایت میں منعقدہ ’ہندو مہاپنچایت‘ میں اعلان کیا گیا کہ مونو مانیسر اور ان کی ٹیم کے لیے ایک فنڈ بنایا جائے گا، تاکہ قانونی جنگ لڑی جا سکے۔ صرف اتنا ہی نہیں مہاپنچائیت میں دھمکی دی گئی کہ اگر راجستھان پولیس مونو پر کارروائی کرنے آئی تو وہ اپنے قدموں پر نہیں لوٹ پائے گی۔ مہاپنچایت کے دوران اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مونو مانیسر کا پورا نام موہت ہے اور وہ مانیسر کا رہنے والا ہے۔ وہ گزشتہ 10-12 سالوں سے بجرنگ دل سے منسلک ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے وہ گائے کے اسمگلروں پر تشدد کرنے کے لئے بدنام ہے۔ مونو پر نوجوان کو گولی مارنے کا بھی الزام ہے۔ اس معاملے میں وہ مفرور چل رہا ہے۔ مونو ایک تنظیم ’کاؤ پروٹیکشن ٹاسک فورس‘ کا رکن بھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined