نئی دہلی: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے یکم اپریل سے ریاست کے غریب خاندانوں کو 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گہلوت نے پیر کو یہ اعلان 'بھارت جوڑو یاترا' کے تحت الور ضلع کے ملاکھیڑا میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کیا۔
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجستھان کی کانگریس حکومت کی طرف سے ریاست کے لوگوں کو ایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں دینے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’راجستھان کی کانگریس حکومت کا 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا بڑا اعلان- مرکزی حکومت کی قیمت سے آدھی سے بھی کم، آدھی سے زیادہ کم۔ مودی جی، دوستوں کو میوہ کھلانا بند کیجئے، مہنگائی سے پریشان عوام کی خدمت کیجئے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ راجستھان حکومت نے اپنے دور اقتدار کے چار سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ سی ایم اشوک گہلوت نے یکم اپریل سے غریب خاندانوں کو 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا اعلان کیا ہے۔ سی ایم گہلوت نے پیر کو یہ اعلان 'بھارت جوڑو یاترا' کے تحت الور ضلع کے ملاکھیڑا میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کیا۔
Published: undefined
ملک میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ ہوا ہے۔ جو سلنڈر کبھی 400 روپے میں دستیاب تھا، اس وقت ملک بھر میں 1000 روپے سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1079 روپے، ممبئی میں 1052.50 روپے اور چنئی میں 1068.50 روپے ہے۔ آئی او سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی میں بغیر سبسڈی کے 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1053.00 روپے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز