باراتیوں سے بھری ایک آرٹیگا کار کی آج سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے شدید ٹکر ہو گئی۔ یہ حادثہ این ایچ 31 پر پورنیہ شہری علاقہ کے مرنگا تھانہ کے نزدیک پیش آیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار 2 بچیوں سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
مہلوکین کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ سبھی کا تعلق ارریہ ضلع سے ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال پورنیہ میں داخل کرایا گیا ہے۔ دو زخمیوں کو ہایر سنٹر ریفر کیے جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ مہلوکین کے نام ہیں محمد اسحاق، محمد جلیل، محمد اشتیاق، صوفیہ، گل جبیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارات ارریہ ضلع سے مہلگاؤں تھانہ حلقہ کے بھنسیا گاؤں سے کھگڑیا ضلع کے مانسی جا رہی تھی۔ پولیس نے سبھی مہلوکین کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا اور پھر اسے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا۔ حادثہ کے بعد دولہا اور دلہن دونوں کے ہی خاندانوں میں افرا تفری کا عالم پیدا ہو گیا۔
Published: undefined
بارات کھگڑیا ضلع کے مانسی واقع وندنا گاوٌں میں محمد سید کے یہاں جا رہی تھی۔ بارات میں شامل کچھ دیگر گاڑیاں آگے نکل چکی تھیں۔ جس کارٹیگا کار کا حادثہ ہوا ہے اس میں نصف درجن بچے و بچیوں سمیت 14 افراد سوار تھے۔ پورنیہ بائپاس مرنگا کے نزدیک تھانہ سے محض 100 میٹر پہلے ڈرائیور نے اچانک گاڑی پر کنٹرول گنوا دیا اور سڑک کنارے کھڑے ٹرک میں ٹکر مار دی۔ ٹکر کی زوردار آواز سن کر مرنگا تھانہ کے افسر پنکج آنند اور دیگر پولیس افسر کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ جائے حادثہ کی طرف دوڑے اور سبھی لوگوں کو گاڑی سے باہر نکالا گیا۔ سبھی کو فوراً جی ایم سی ایچ لے جایا گیا۔ اسپتال میں پہنچتے ہی تین لوگوں کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ دو کی موت علاج کے دوران ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز