قومی خبریں

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں لوگوں کو گرمی سے ملے گی راحت، تیز ہواؤں کے ساتھ ہوگی بارش، یلو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق تین دنوں تک یوپی کے الگ الگ حصوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، ریاست کے بیشتر حصوں میں آج بادل چھائے رہنے کا اندازہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بارش، تصویر یو این آئی</p></div>

بارش، تصویر یو این آئی

 
S FAYAZ

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، لیکن اس گرمی سے لوگوں کو راحت ملنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے 60 اضلاع میں بارش کو لے کر یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ یعنی ان ضلعوں میں بارش ہوگی اور لوگوں کو تپش سے نجات ملے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے 60 اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی ان اضلاع میں بجلی گرنے کا بھی اندیشہ ہے۔ ایسے میں لوگوں کو محتاط رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق تین دنوں تک یوپی کے الگ الگ حصوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ ریاست کے بیشتر حصوں میں آج بادل چھائے رہیں گے۔ راجدھانی لکھنؤ میں تو پیر کو پورے دن آسمان میں ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شام کو یہاں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

لکھنؤ میں آج کم از کم درجہ حرارت 22 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک رہنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ نوئیڈا میں پورے دن بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ یہاں کم از کم درجہ حرارت 21 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ وارانسی میں دن کے وقت ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں کے مقابلے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری تک کمی درج کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے جن اضلاع میں موسم کے کروٹ لینے کا امکان ظاہر کیا ہے ان میں باندا، چترکوٹ، مین پوری، ایٹاوا، اوریا، بجنور، امروہہ، مراد آباد، رامپور، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور، سنبھل، بدایوں، جالون، کانپور دیہات، کانپور سٹی، اناؤ، لکھنؤ، بارابنکی، رائے بریلی، امیٹھی، سلطان پور، ایودھیا، سہارنپور، شاملی، مظفر نگر، باغپت، میرٹھ، غازی آباد، ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، علی گڑھ، متھرا، ہاتھرس، کاسگنج، ایٹہ، آگرہ، کوشامبی، پریاگ راج، فتح پور، پرتاپ گڑھ، سون بھدر، مرزاپور، چندولی، وارانسی، سنت روی داس نگر، جونپور، بہرائچ، لکھیم پور کھیری، سیتاپور، ہردوئی، فرخ آباد، قنوج، فیروز آباد، حمیر پور، مہوبہ، جھانسی، للت پور وغیرہ شامل ہیں۔ ان اضلاع میں بارش کے امکانات روشن ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined