امپھال: منی پور کی وائرل ہونے والی ویڈیو معاملے میں پولیس نے ہفتہ (22 جولائی) کو ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ خواتین کے ساتھ بربریت کے معاملے میں یہ پانچویں گرفتاری ہے۔ اس دوران راجدھانی امپھال سے ایک بار پھر تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
Published: undefined
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امپھال کے گڑھی علاقے میں خواتین مظاہرین نے مرکزی سڑک کو دونوں طرف سے بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر پولیس کو کارروائی سے روک دیا۔ اطلاع ملتے ہی منی پور آرمڈ پولیس، آرمی اور ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
Published: undefined
سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔ سڑک پر جلے ہوئے ٹائر وغیرہ کو بھی بجھا دیا گیا۔ مظاہرین کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع یہ علاقہ گزشتہ 81 دنوں سے نسلی تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ ریاست میں 3 مئی کو ایک ریلی کے بعد وادی امپھال کی میتئی اور پہاڑی علاقے کی کوکی برادری کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں، 50 ہزار سے زائد لوگ اپنے گھروں سے بھاگ کر پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا، فسادیوں نے دو خواتین کی برہنہ پریڈ کرائی، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور ملک میں سنسنی پھیل گئی۔ ویڈیو میں مردوں ک ہجوم دو خواتین کو برہنہ کر کے گھماتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو 4 مئی کی تھی لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود ملزمان نہیں پکڑے گئے۔ اس کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 20 جولائی کو چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined