قومی خبریں

منی پور میں شورش پسندوں نے ریاستی وزیر کے گھر پر گرینیڈ سے کیا حملہ، تحقیقات شروع، پولیس الرٹ

پولیس نے توڑ پھوڑ کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں منی پور کے چراچندپور ضلع باشندہ کو گرفتار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور میں تعینات جوانوں کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

منی پور میں تعینات جوانوں کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
AS_AH

منی پور میں جاری تشدد کے درمیان شورش پسندوں نے ریاستی حکومت کے ایک وزیر کے گھر کو نشانہ بنایا۔ حملہ کرنے والوں نے اخرل ضلع میں وزیر کاشم واشوم کے گھر پر گرینیڈ پھینکا جس سے گھر کی دیواریں اور کچھ حصے ٹوٹ گئے ہیں۔ غنیمت یہ ہے کہ حملہ کے وقت گھر پر کوئی رکن موجود نہیں تھا، ورنہ بڑا حادثہ سرزد ہو سکتا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کی جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر جانچ شروع کر دی ہے۔ ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ گرینیڈ کے ٹکڑے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اس حملے کے بعد سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ جانچ کے لیے آس پاس کے علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے جا رہے ہیں۔ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ کسی نے بھی فی الحال اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ واشوم منی پور میں برسراقتدار بی جے پی کی معاون ’ناگا پیپلز فرنٹ‘ (این پی ایف) پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔ اس درمیان پولیس نے توڑ پھوڑ کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام عائد کر منی پور کے چراچاندپور ضلع کے 34 سالہ باشندہ کو گرفتار کیا ہے۔ منی پور پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو 13 ستمبر کے روز گواہاٹی کے بشسٹھا پولیس اسٹیشن کے ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا تھا۔ نوجوان یونائٹیڈ کوکی نیشنل آرمی کا فنانشیل سکریٹری ہے۔ اس پر این ایچ 2 کے سپرمینا پل کو بم دھماکہ میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ منی پور پولیس پہلے سے ہی اس معاملے میں آسام پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined