قومی خبریں

تین طلاق دینے والے شوہر سمیت پانچ کے خلاف مقدمہ درج

شوہر نے26 ستمبر کو بیٹے کی خواہش پوری کرنے میں ناکام رہنے پر بیوی کو طلاق ، طلاق ، طلاق کہہ کر گھر سے نکال دیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ دوبارہ واپس آئی تو اسے جان سے مار دے گا۔

علامتی تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیوزڈ
علامتی تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیوزڈ 

اترپردیش میں ضلع اوریا کے آیانہ علاقے میں بیٹے کی چاہت پوری نہ ہونے پر بیوی کو تین طلاق دینے والے شوہر سمیت پانچ سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔

Published: undefined

پولس ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ سینگپور کی رہنے والی متاثرہ سونی نے تھانے میں اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی افضال سے سن 2016 میں ہوئی تھی۔ جس کے بعد اس کی دو بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔ پچھلے نو ماہ سے وہ اپنے شوہر کے ساتھ ضلع اٹاوہ کے قصبہ بیکور میں کرائے کے مکان میں مقیم تھی۔

Published: undefined

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر چھٹی کرنے کے بہانے 15 دن پہلے اس کو سینگ پور لے آیا تھا، جہاں اس کےسسر اکرام ، ساس نسرین ، دیورعمر ایوب، نند سہیلہ نے بیٹا نہ ہونے کا طنز دینا شروع کیا۔اس کی وجہ سے اس کے شوہر نے26 ستمبر کو بیٹے کی خواہش پوری کرنے میں ناکام رہنے پر اسے طلاق ، طلاق ، طلاق کہہ کر گھر سے نکال دیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ دوبارہ واپس آئی تو اسے جان سے مار دے گا۔

Published: undefined

متاثرہ خاتون اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ اپنے آبائی شہر خان پور لوٹ آئی جہاں سے وہ سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے آئی ہے۔ پولس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined