سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں خواتین بلکہ بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب بی جے پی کی پالسیوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ہم دہائیاں پیچھے چلے گئے ہیں۔
Published: undefined
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی اس تصویر کے رد عمل میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا جس میں سی آر پی ایف کی خواتین ونگ کی اہلکار ایک نو دس سالہ بچی کے بیگ کی تلاشی کرتی ہیں۔
Published: undefined
محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ یہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا لب لباب ہے جہاں اب خواتین یہاں تک کہ بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر کو اس ڈگر پر بی جے پی لائی ہے ان کی پالیسوں نے ہمیں دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز